پانی کے تنازع پر میکسیکو کو نئے ٹیریف کی امریکی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو دھمکی دی ہے کہ اگر 1944 ء میں دستخط کیے گئے دو طرفہ معاہدے کے تحت پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ میکسیکن مصنوعات پر اضافی 5 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میکسیکو کی جانب سے 1944 ء کے آبی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ٹیکساس کی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو گزشتہ5سال کے دوران معاہدے پر عمل نہ کرنے کے باعث امریکا کا اب بھی 8 لاکھ ایکڑ فٹ پر پانی کا مقروض ہے۔ امریکا کو 31 دسمبر سے پہلے 2 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی ضرورت ہے، جبکہ باقی پانی اس کے فوراً بعد فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دستاویزی اجازت دے دی ہے کہ اگر پانی فوری طور پر جاری نہ کیا گیا تو میکسیکو پر 5 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے۔ یاد رہے کہ 1944 کے آبی معاہدے جسے دریائے کولوراڈو اور ٹیجوانا کے پانی اور دریائے ریو گرانڈے کے استعمال کے معاہدے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،کے مطابق امریکا کو ہر سال دریائے کولوراڈو سے میکسیکو کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دینا ہوتا ہے جبکہ میکسیکو کو 5سالہ چکر میں ریو گرانڈے سے امریکا کو 17.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاکھ ایکڑ فٹ میکسیکو کو
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔