چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

تہران : بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے، چین، ایران اور سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی، اور ریاستی اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کا احترم کرتے ہوئے، اپنے اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔

ایران اور سعودی عرب نے چین کے مثبت کردار اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کاخیرمقدم کیا، اور اس موقف کا اظہار کیا کہ چین کا بیجنگ معاہدے کی حمایت اور اس کی پیروی کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی فریق نے زور دیا کہ وہ ایران اور سعودی عرب کو مثبت اقدامات اٹھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

تینوں فریقوں نے ایران-سعودی تعلقات میں مسلسل پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ تینوں فریقوں نے اسرائیل کی فلسطین، لبنان اور شام میں خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا، اور ایران کی ریاستی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ تینوں فریقوں نے اقوام متحدہ کی سربراہی میں، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق یمن کے مسئلے کے لیے جامع سیاسی حل حاصل کرنے کی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.

25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ صدر زیلنسکی یوکرین میں 90 دن کے اندر مشروط انتخابات کرانے پر رضامند بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کرینگے، ٹرمپ نے مودی کو متنبہ کردیا چین کی پاکستان اور افغانستان سے اختلافات کو مشاورت سے حل کرنے کی اپیل برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے

اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔اس سے پہلے5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید