سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی، تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی، پنک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، جو جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ خیرپور، شکارپور اور حیدرآباد کے چار نئے روٹس پر سروے مکمل کر لیا گیا ہے، ان روٹس پر جلد بسیں چلائی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام نئے روٹس رواں ماہ ہی فعال کر دیئے جائیں گے تاکہ ان اضلاع کے شہری بھی جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مزید ڈبل ڈیکر بسوں کو شامل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے، سندھ حکومت جدید، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سہولت سے روٹس پر

پڑھیں:

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمبوڈیا کے سینئر وزیر کی ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملائیشیا کے دورے کے دوران تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم کے موقع پر رائل گورنمنٹ آف کمبوڈیا کے سینئر وزیر برائے خصوصی امور عالی نیک اوکھنا داتوک ڈاکٹر اوتھسمن حسن سے کوالالمپور میں سائیڈ لائن ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے معاشی روابط، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور پارلیمانی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن کا خواتین کیلیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم
  • پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
  • بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
  • کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے،شرجیل میمن
  • سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
  • ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، شرجیل میمن
  • کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان ادائیگی کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، تنازع پھر عدالت میں پہنچ گیا
  • چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمبوڈیا کے سینئر وزیر کی ملاقات
  • ٹنڈوالہ یار: صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں