سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ روز سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے ریلی میں ہنگامہ آرائی پر شرجیل میکن نے کہا کہ کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، کل ہم نے سب کو کلچر ڈے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ مظالم برادشت کیے مگر کبھی اداروں کیخلاف سازش نہیں کی،

پیپلزپارٹی نے مارشل لا کا سامنا کیا، آصف زرداری کو بغیر کسی ثبوت اور سزا کے 12 سال جیل میں رکھا گیا مگر ہم نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک شخص ملک کے خلاف سازشیں کررہا ہے جو قابل مذمت ہیں اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف رہا ہے اور اُس کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریڈ لائن کراس نے کہا کہ

پڑھیں:

کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو بیانیے بدل گئے: شرجیل میمن 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو ان کے بیانیے بدل گئے۔ قیدی کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی باتیں شیئر کی گئیں تحریک انصاف کی قیادت بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ملک کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیکر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ بدترین حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے اداروں کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت جھوٹ بول کر بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • شرجیل میمن کا ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں‘شرجیل میمن
  • کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو بیانیے بدل گئے: شرجیل میمن 
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی‘ وزیر دفاع
  • اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، شرجیل میمن
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی نے افواج کے خلاف بیان دے کر ریڈ لائن کراس کی ؛ انڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف