خواجہ آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دفاع اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ طوئر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ دفاع، ہوا بازی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے بے پناہ باہمی خیرسگالی اور افہام وتفہیم پرمبنی قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
وزیر دفاع نے تمام تصفیہ طلب علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔
تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے خصوصی واٹر ریسکیو کٹس سی ڈی اے کے حوالے کیں۔اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل اسلام آباد ایمرجنسی سروسز سمیت سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ خصوصی کٹس نہ صرف آبی حادثات کے دوران بچا میں مددگار ثابت ہونگی بلکہ شہر میں ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمود نے چینی بلیو اسکائی فانڈیشن کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک چین کے طرف سے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیمتی تحفہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حفاظت اور بہتر ایمرجنسی سروسز کیلئے ایک اہم اضافہ ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے کہا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ریسکیو کٹس واٹر ایمرجنسیز سے نمٹنے میں ہمارے عملے کو زیادہ موثر بنائیں گی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کے وفد نے کہا کہ انسانی جان کے بچا کے مشترکہ مقصد کے تحت تعاون جاری رکھیں گے۔ اور اس سلسلہ میں سی ڈی اے کے متعلقہ عملے کو ان کٹس کے استعمال کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔
واضح رہے، رواں برس جولائی میں چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے سی ڈی اے کے عملہ کو آبی حادثات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹریننگ بھی فراہم کی تھی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے تیز بہا میں انسانی جانوں کو بچانے سمیت بوٹ آپریشن پر خصوصی ٹریننگ دی تھی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن رواں برس جولائی میں جدید واٹر ریسکو آلات بھی سی ڈی اے کو بطور تحفہ دے چکی ہے۔اس ضمن میں، تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کے مابین جلد ہی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ حادثات سے نمٹنے کیلئے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن سی ڈی اے کے عملے کو جدید آلات اور خصوصی ٹریننگ بھی فراہم کرے گی۔ چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن اس وقت 20 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،اے ڈی بی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب افواج پاکستان کیخلاف عمران کے بیانیے کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دیگی، دانیال چوہدری اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم