وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے قریبی رابطوں اور مربوط پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
یورپی یونین کے منصوبے پر بیلجیم کے سخت تحفظات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: بیلجیم کے وزیرِ خارجہ ماکسیم پریوو نے ایک بار پھر یورپی یونین کے اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے تحت منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو یوکرین کے لیے قرض کی صورت میں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بیلجیم کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بیلجیم کے خدشات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور منصوبہ قانونی و مالی طور پر غیر تسلی بخش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، کمیشن آج جو مسودہ پیش کرنے جا رہا ہے وہ ہمارے تحفظات کو کسی قابلِ قبول انداز میں حل نہیں کرتا، بیلجیم نے پہلے دن سے اس طریقہ کار کو بدترین آپشن قرار دیا تھا کیونکہ اس میں بڑے خطرات پوشیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قابلِ قبول نہیں کہ دوسروں کی خاطر یہ رقم استعمال کی جائے اور خطرات ہمیں اکیلے بھگتنے پڑیں، وزیرِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اس تجویز کے نتیجے میں بیلجیم کو لاحق تمام خطرات کی مکمل ضمانت دی جائے۔
یوروکلئیر اور بیلجیم کے نیشنل بینک نے بھی علیحدہ خطوط میں یورپی یونین کو منصوبے کے قانونی اور مالی خطرات سے آگاہ کیا ہے۔