2025-05-15@22:41:22 GMT
تلاش کی گنتی: 4561
«کہ قوم»:
دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زور دار آواز کی وجہ سے ایک زخمی بیہوش ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں گھر کے باہر سے ملنے والے دستی بم سے کھیلنے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب میں ایک گھر پر جرگے کے دوران وقفے کے وقت جب تمام لوگ نماز ادائیگی کے لیے گئے تو اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے میں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کردی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی کا پورا فاعدہ عام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب آئل کمپنیوں و ڈیلرز کے منافع و مارجن کو بڑھا کر انہیں دائرہ پہنچایا گیا ہے عوامی و سیاسی ردعمل سے بچنے کیلئے حکومت ڈی ریگولیٹڈ آئٹمزمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا بھی اپنے اعلامیہ میں ہی اعلان کردیا ہے کیونکہ ان میں پانچ روپے چار پیسے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل صرف پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے کمی کے بعد 254.64 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی عوام کو ریلیف فراہم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر نوعمر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ جاتے ہوئے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی۔ ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ٹرک کو مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش ہونے سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا...
وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کیا ، وزیر اعظم نے کہا 10مئی کو شاہینوں نے بھارت کوخطے کا تھانیدار ہونے کا بت پاش پاش کردیا۔وزیر اعظم نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہارا جنگی جنون کا بخار ٹوٹ چکا، اب امن کی بات کرو،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، تحریک آزادی کشمیر حق ملنے تک زندہ رہے گی، مسئلہ کشمیر کبھی بھی جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے،پہلگام واقعہ پر جھوٹا الزام لگا کر بھارت نے اپنی جگ ہنسائی کرائی، بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ میں بھارت ملوث ہے۔...
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان کی قیادت اور عوام کی حمایت نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے آج دوپہر گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران آذربائیجان کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم کی معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقاتوزیر اعظم نے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریفشہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ...
گرمی کی شدت بڑھتے ہی ’’لو ‘‘لگنے کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے پروفیسر اسرار الحق طور کا کہنا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ، سر درد ، چکر آنا لو لگنے کی علامات ہیں، لو لگنے کی علامات کیساتھ بے ہوشی و غشی طاری ہونا انتہائی خطرناک ہے۔خالی پیٹ دھوپ میں نہ نکلیں ، پانی و مشروبات کا وافر استعمال کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا ک دھوپ میں کام کے دوران وقفہ لیں۔گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کریں۔بچے بوڑھے اور بیمار افراد کو ’’لو‘‘ لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات دو طرفہ ہوں گے۔ نئی دہلی سے جاری کیے گئے بیان مں بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ یہ برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گری پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت چل رہی ہے، تاہم یہ پیچیدہ مذاکرات ہیں۔ مزیدپڑھیں:ملک بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجر کاری کا فیصلہ
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، خیر سگالی...

پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات دو طرفہ ہوں گے۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے بیان میں بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ یہ برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت چل رہی ہے، تاہم یہ پیچیدہ مذاکرات ہیں۔ مزید :
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16مئی 2025 کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ روز نامہ جنگ نے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاوں سے کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اعلامیہ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے جب کہ بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔ مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا‘ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ بغیر مکمل تفتیش داخلہ ناممکن تھا، فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے، سیکیورٹی فول پروف تھی۔ سابق بھارتی فوجی نے...
اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل 16 مئی بروز جمعہ قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا...
دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دیں گے، اپنے پاس رکھیں گے، اپنے شراکت داروں کے دفاع کیلئے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، اُن کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، انہیں شروع کرنا نہیں۔ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کی بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو اپنی...
سیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیاذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ...
سٹی 42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت...
کامرہ: . وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے...
اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان کو قابل مذمت قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بھارت کو روایتی محاذ پر روکنے کیلئے کافی ہے، پاکستان کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا، بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو سنبھال لینا چاہیے۔ راج ناتھ سنگھ کا سری نگر میں فوجیوں سے خطاب میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا ایٹمی ہتھیار ایسی غیر ذمہ دار اور بدمعاش...

میں نہیں چاہتا کہ بھارت میں آئی فونز تیار کیے جائیں،ٹرمپ نے اپیل کو بھارت میں پلانٹ لگانے سے روک دیا
میں نہیں چاہتا کہ بھارت میں آئی فونز تیار کیے جائیں،ٹرمپ نے اپیل کو بھارت میں پلانٹ لگانے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا،...
اسلام آباد: آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔ اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا۔ اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں کہ: یلغار ہے یلغار ہے باطل کے لیے یلغار ہے تیار ہیں تیار ہیں دشمن کے لیے تیار ہیں یہ امت مسلم ہے تیار یہ شیر مجاہد ہیں تیار
بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے، اب پاکستان کو سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔ مشیر اطلاعات کے پی کے کا کہنا تھا کہ وکلا...
معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ نشر، ہندوستانی تلملا اٹھے آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے، ’یلغار‘ نامی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا ہے، اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں۔ یلغار ہے یلغار ہے باطل کے لیے یلغار ہے تیار ہیں تیار ہیں دشمن کے لیے...
معرکۂ حق: پاکستان کی شاندار فتح، فرانسیسی میڈیا نے بھی مان لی برتری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: معرکۂ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید حکمت عملی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر عالمی سطح پر اپنی برتری منوا لی ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بھی پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربہ ہی اس فتح کا اصل راز ہے۔فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ” میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے مکمل طور پر ناکام رہے جبکہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی بہترین حکمت عملی، مربوط دفاع اور جارحانہ ردِعمل...
بھارت کیخلاف پاکستان نے جوابی سائبر حملہ کیا اور آپریشن بُنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم سرگرم عمل رہی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا اور افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں، میں نقصان پہنچایا ، پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کوشدید نقصان پہنچایا ، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو بھی بند کیا۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کی تباہی، بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک...
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ معرکہ بنیان مرصوص نے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو ناگزیر ثابت کر دیا۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اور پاکستانی مسلح افواج کے اپنے دفاع میں کارگر جواب نے بھارت کو سیز فائر پر مجبور کر دیا۔پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے آر ٹی کو اہم انٹرویو میں اصل حقائق سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سیزفائر ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیزفائر کو قبول کیا۔ اور یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ یہ مختصر...
واشنگٹن: مشہور آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیری کے بانی اور مشہور سماجی کارکن بین کوہن کو امریکی سینیٹ کی سماعت کے دوران غزہ میں جاری "قتل عام" پر آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 74 سالہ بین کوہن نے امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی بریفنگ کے دوران سات دیگر افراد کے ساتھ احتجاج کیا۔ انہوں نے نعرہ لگایا کہ: "کانگریس غزہ میں بچوں کو بم دے کر مارتی ہے اور امریکہ میں میڈیکیڈ سے بچوں کو نکال کر اس کی قیمت چکاتی ہے!" کیپیٹل پولیس نے انہیں ہتھکڑی لگا کر باہر نکالا اور "راستہ روکنے اور مزاحمت کرنے" کے الزام میں گرفتار کیا۔ بین کوہن پر صرف "رکاوٹ ڈالنے" کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو...
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں اگر کسی کو شک ہے تو وہ کچھ نہیں کرسکتی۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں کیونکہ سب کو اجازت لینے کے لیے عمران خان کے پاس جانا پڑتا ہے، تو بھر چیئرمین عمران خان ہی ہوئے۔ https://Twitter.com/balochi5252/status/1922936273880199506 علیمہ خان کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدہ عمران خان نے ہی دیا تھا تاکہ وہ ان کا پیغام پارٹی تک پہنچا سکیں، اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر ان کا پیغام پہنچا نہیں رہے تو...
— فائل فوٹو راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے پریکٹیکلز 27 اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے پیپرز 31 مئی اور 16جون کو لیےجائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے پرانے مراکز میں ہی امتحان دیں گے۔ تاہم نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔ تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلانتعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ طلبہ کو جاری...
دنیا کے مقابلے میں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے، تاہم ہر حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بہت سے وسائل کا خرچ کرتی ہے، اور ان کے دور میں ملک میں متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:القادر یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ وی نیوز کو دستیاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں 2019-2921 کے دوران ملک بھر میں 28 یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔ جبکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سال 2022 اور 2023 میں 19 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 5 سالوں میں بلوچستان میں صرف ایک ہی یونیورسٹی قائم...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 23 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 20 ہزار 110 برطانوی پاؤنڈ، 457 سعودی ریال اور 167 امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔ملتان میں زندہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی قیادت نے عالمی دباﺅ میں سیز فائر قبول کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کا کہنا تھاکہ سیز فائر ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباﺅمیں سیز فائر قبول کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا، 3 ہزار کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی، گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد...

ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت...
نیدرلینڈ(اوصاف نیوز)کائنات کے خاتمے کی یہ نئی ممکنہ مدت اب بھی انسانی تصور سے باہر ہے مگر یہ تحقیق ہمیں کائناتی ڈھانچوں اور کائنات کے طویل مدتی انجام کے بارے میں نئے نظریات فراہم کرتی ہے۔ نیدرلینڈز کی ریڈبوڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کائنات اپنے انجام کو اس وقت سے کہیں پہلے پہنچ سکتی ہے جتنا پہلے سائنسدانوں نے اندازہ لگایا تھا۔ یہ تحقیق ”جرنل آف کاسمولوجی اینڈ آسٹروپارٹیکل فزکس“ میں شائع ہوئی ہے۔ ماضی میں خیال کیا جاتا تھا کہ کائنات تقریباً 10110010^{1100} سال تک باقی رہے گی مگر نئی تحقیق کے مطابق یہ مدت محض 107810^{78} سال ہو سکتی ہے، جو کہ اگرچہ انسانی نقطہ نظر سے انتہائی طویل ہے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے اسٹار اسپنر شکیب الحسن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔ شکیب پی...
اسلام آباد:معرکہ بنیان مرصوص سے متعلق پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ معرکہ حق کے تحت کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص نے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو ناگزیر ثابت کیا۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ سیز فائر ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیز فائر کو قبول کیا البتہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا، 3000 کلو میٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی۔ گلگت بلتستان سمیت ایل او...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا ، دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
کراچی: سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد قومی گرینڈ ڈائیلاگ کی اہم ضرورت ہے۔مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللّٰہ نے یہ بات پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اے این پی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالف ان کا کہنا ہے کہ وفاقی یکجہتی کےلیے تمام فریقین کو مکالمے میں شامل کیا جائے، آزادیٔ اظہار، اقلیتوں، خواتین و بچوں کے تحفظ پر مکالمے میں خصوصی توجہ دی جائے۔ اے این پی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متفقہ قومی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، روشن خیال سماج کی...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب اور عالمی ردِ عمل بھی آئے گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سیاسی سرمایہ ختم ہو گیا ہے، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کیا، آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر تو آمادہ ہوا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ یہ بھی...
—علامتی تصویر کراچی سے حیدرآباد جانے والی موٹروے ایم نائن پر دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سال کے لڑکے کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گڈاپ میں درج کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر: مدرسے کے اسٹور روم میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خاور علی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور بدفعلی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں مقتول کے بھائی نے درج کرایا ہے کہ مدرسے کے استاد...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ سرباہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا...
دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کردیں گے اور منہ کی کھا ئوگے۔بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو کل سے ہیٹ ویو کے خطرے سے خبردار کردیا ، گرمی کی لہر 20 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں پندرہ مئی سے سے ہیٹ ویو کا امکان ہے.الرٹ میں کہا گیا کہ ۔جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت پانچ سے سات ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی لہرپندرہ سے بیس مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ انیس اور بیس مئی کو کشمیر، اسلام آباد،...
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے جھوٹے بہانے ، تکبر اور انا کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائی شروع کی جس کا اسے بھرپور جواب ملا ، الحمدللہ۔ بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے اور انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن...
بھارت نے ایک بار پھر مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہوئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد تقریباً 500 سکھ یاتریوں کے مجوزہ دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں آمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے تحت بھارت نے نہ صرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکا بلکہ کرتارپور راہداری کو بھی بند کیے رکھا، جو سکھوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی...
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں بااثر افراد نے ایک نوجوان پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں پیش آیا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کاشف مسیح پر مالکان نے موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا، تشدد اس قدر ہوا کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے جسم میں کیلیں بھی ٹھوکی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف جامکے چوک میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسکہ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی،...

تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رکن اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے. جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، تاہم رکن اسمبلی محفوظ رہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سریاب آصف غفور نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رکنِ اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ منیر مینگل چوک کے قریب پیش آیا. حملے میں علی مدد جتک محفوظ رہے. تاہم ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے.جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال اور...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ...
فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی نڑاد شفقت علی کو بھی وزیر مقرر کرلیا۔اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے وزرا کی تعداد کو کم کر کے 29 کر دیا ہے، جن کی...
عثمان خان:سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج جدہ ایئرپورٹ سے باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد سے روٹ مکہ پروگرام کے تحت آنے والی اولین پرواز کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا اور ان کے سفر کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 وزارت مذہبی امور کے مطابق...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے...
جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے روٹ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے براہ راست جدہ آنے والی اولین پرواز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام و دیگر افسران نے عازمین حج کو جدہ ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ یہ بھی پڑھیے: وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں 31 مئی تک تقریباً 46 ہزار عازمین جدہ کے راستے مکہ...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِاعظم کا مؤقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِاعظم کا مؤقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ ان کا...
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے جرات مندانہ جواب اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک پُرعزم اور ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا عنوان معرکۂ بنیانِ مرصوص رکھا گیا، جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی سلامتی، ملکی دفاع اور قربانیوں کے تناظر میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کو دہشتگردی تصور کرتے ہیں۔ دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں ہماری...
مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شامی صدر سے ملاقات۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے سعودی عرب میں قیام ختم کرنے اور قطر جانے سے پہلے احمد الشارع کو ’ہیلو ‘کہنے پر رضامندی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں:معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح، امریکی صدر ٹرمپ کا اعتراف ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے حوصلہ افزائی کے بعد الشارع سے ملاقات پر رضامند ہوئے۔ صدر نے شام پر برسوں سے عائد پابندیاں ہٹانے کا بھی وعدہ کیا۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں ایک نئی حکومت ہے جو امید ہے...
رکن قومی اسمبلی مبارک زیب—فائل فوٹو باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا۔ڈی پی او نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم گھر کی دیوار کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔مبارک زیب کا کہنا تھا کہ شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میرے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ اپنے شہید بھائی کے وژن کو جاری رکھوں گا۔
— فائل فوٹو حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے خیرپور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 مغویوں کو بازیاب کروالیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈکیتوں اور قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا حکم ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار، باعزت اور منصفانہ حل کے بغیر کوئی امن اور ترقی ممکن نہیں۔ جنگی جنون نہ صرف غربت اور فاقہ کشی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے اسلحے کی دوڑ کو مزید تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کو مسلسل نظر انداز کرنے سے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، ماڈل اور فٹنس فریک ثناء نواز کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے اور اب اپنے جاری بیان کے سبب خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤٹس بند کرنے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی ہر چھاپ مٹانے کی کوشش پُرزور طریقے سے جاری ہے۔ پہلگام حملے کے بعد جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام دھرا گیا اس کے بعد سے دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ایسے میں بھارت کی جنگی جنون میں مبتلا حکومت نے فن کے میدان کو بھی نہیں بخشا۔ سب سے بڑا دھچکا فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کو لگا فلم...
بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29،...
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے بھارتیوں کے اوسان خطا کردیے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں موجود کراچی بیکری کو بھی نہ بخشا اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے۔ شاید بھارتی عوام کے علم میں نہ ہو کہ کراچی میں بھارت کے مشہور شہروں کے نام سے کتنے کاروبار منسلک ہیں۔ کراچی میں دہلی سویٹس، دہلی ربڑی عوام میں بہت مقبول ہیں۔ ایسے ہی بمبئی بیکری، بمبئی پرنٹرز، حیدری آبادی اچار اور حیدر آبادی یخنی پلاؤ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ اب بھی کراچی میں کچھ عمارتیں تقسیم ہاک و ہند سے قبد ہندو مشہور تاجروں کے نام پر موجود ہیں۔ بھارت میں کراچی بیکری کے خلاف ہونے والی عوامی چڑھائی...
سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کل 15 مئی کو ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، حکمت عملی، اور کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 15 مئی کو یومِ تشکر اور یومِ فتح منا کر پیغام دیں گے کہ پاکستان نہ صرف ایک پرامن ملک ہے بلکہ اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوم تشکر اور یوم فتح کے موقع پر سندھ بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی، شہداء کے ایصال ثواب...
رحیم یار خان:تھانہ سٹی خان پور کی حدود میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حق...
شکر گڑھ (نامہ نگار)سیز فائر کے بعد تیسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند رہی۔بھارت نے سرحدی گیٹ بند رکھا اور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے راہداری بند ہے ، تاہم پاکستان بھارتی سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے منتظر ہے ، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد رکی ہوئی ہے۔ زیرو ٹرمینل گیٹ بند ہیں۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے بارڈر ٹرمینل پر موجود ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ’سعودی-یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025‘ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی اور ایک کلیدی شراکت دار رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی قربانیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا، اور عالمی امن کے لیے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ابیے (Abbey) گیٹ حملے میں ملوث داعش کے اہم دہشتگرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، جو دونوں ملکوں کی مشترکہ انٹیلیجنس اور...
—فائل فوٹو شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاکپولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ بس کی ٹکر، 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمیکراچیٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق... ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری سے لاش ملی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں سمیت زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شاید ہم پاکستان اوربھارت کو تھوڑا اور قریب لاسکیں جس کے باعث وہ باہر جائیں اورایک ساتھ کھانا کھائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ دونوں ممالک باہر کہیں ملیں اور بیٹھ کر کھانا کھائیں، مسائل حل کریں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ مارکوروبیونے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان لڑائی میں لاکھوں افراد مارے جا سکتے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اوربھارت سے کہا کہ آؤ تجارت کریں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک مسئلہ ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نے سعودی عرب میں ترقیاتی کاموں کی...

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی معاملات کو اندرونی معاملات سے نہیں جوڑنا چاہیے، نریندر مودی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا، جنگ قوم کے متحد ہونے کی وجہ سے جیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی سیزفائر بھی ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات کو اندرونی معاملات سے نہیں جوڑنا چاہیے، نریندر مودی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا، جنگ قوم کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز...
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملےکا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا...
ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے دونوں ممالک...
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نےکہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز فائر ہوا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی ، جنگ ہوئی...
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ ترک کابینہ سے اجلاس میں صدر اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نےکشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیا۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنےکے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اہم گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارک باد دی۔ صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے...
بھارتی جارحیت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر راولپنڈی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، جلسے کو کامیاب بنانے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی جلسے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی،جلسے میں ریٹائرڈ فوجی افسران، علما کرام، وکلا، سیاسی قائدین، صحافی، نوجوان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا عہد دہرایا۔ جلسے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی اس وقت انتقام کی آگ میں جل رہا ہوگا، آپ نے الرٹ رہنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، اور کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں واضح رہے کہ آج عمران خان کی تینوں بہنوں نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ علیمہ...
آئی ایس پی آر نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کے آپریشنز بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن کا حصہ تھے جواب مکمل کرلیا گیا ہے اسے معرکہ حق کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے جاری تفصیلی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاک فوج نے اپنے جوابی آپریشنز کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ آپریشن 6 اور 7 مئی کوبھارت کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شروع کیاگیاتھاجس میں معصوم بچے اور عام شہری شہید ہوئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ یہ آپریشن معصوم شہدا کے لہوا کا انتقام تھا،مسلح افواج نے اپنی قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیاہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ہمارے دل اورہمدردریاں بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پتہ چلناچاہیے مودی انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، پاکستان،امریکا اور کینیڈا میں بھی بھارتی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آنے چاہئیں۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، دشمن کےخلاف پوری قوم متحد ہے، مودی کے دن گنے جاچکے ،فیصلہ اب بھارتی عوام نے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی بات تو خود ٹرمپ...
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا. پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔ اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر...