اسلام آباد (محمد ارسلان سے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 11 نومبر 2025 سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔پہلا میچ منگل 11 نومبر کو، دوسرا جمعرات 13 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی قیمتیں عوام کی سہولت کے مطابق رکھی گئی ہیں۔ جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی اسٹینڈ کا ٹکٹ 500 سے 600 روپے تک رکھا گیا ہے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 700 سے 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس کی فی سیٹ قیمت 8 ہزار سے 12 ہزار روپے اور فیر اینڈ باکس کی فی سیٹ قیمت 6 ہزار سے 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شائقینِ کرکٹ اپنے ٹکٹ آن لائن ویب سائٹ *pcb.

tcs.com.pk* سے یا ملک بھر کے *TCS ایکسپریس سینٹرز* سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سیریز پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کو مزید مضبوط کرے گی جبکہ شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی