کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
اعلامیہ کے مطابق 28 دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی جاری ہوں گے۔ امیدوار 13 سے 17 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروائیں گے۔ 18 نومبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ جس کے بعد 24 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات کا معائنہ ہوگا۔ 28 اکتوبر تک ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلے پر اپیل کی جا سکے گی۔ 3 دسمبر تک اپیلیٹ ٹریبونل فیصلے سنائی گی۔ جس کے بعد 4 دسمبر کو ریوائزڈ فہرست جاری ہوگی۔ 5 دسمبر کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ جس کے بعد 06 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی، جبکہ 31 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کے دسمبر کو
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔