2025-07-26@00:03:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2265

«ہو گیا»:

    بیلجیم سے فرار ہونے والا ولابی فرانس سے پکڑا گیا ہے۔ بیلجیم کے شہر موسکرون کے علاقے ہرسیو سے دو والابی ہفتے کے روز اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئے، جن میں سے ایک جانور کئی دن بعد فرانس میں پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 27 کے قریب جنگلی اور آبی حیات کی نئی اقسام دریافت کر لیں مقامی حکام کے مطابق کم از کم ایک آسٹریلوی مارسوپیئل (کیس دار جانور) فرانس کی سرحد عبور کر کے واٹرلوس پہنچ گیا، جہاں فرانسیسی فائر فائٹرز نے اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔ نارڈ فائر فائٹرز کے مطابق ’والابی کو درد یا تکلیف دیے بغیر قابو کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین نے پہلے جال کا استعمال کیا اور پھر...
      بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مودی سرکار نے دعویٰ کیاکہ 10 مئی کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان براہ راست رابطے کے نتیجے میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کاآغاز پاکستان نے کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی امریکی مداخلت کی وجہ سے ہوئی؟ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میںبھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ ہمارے تمام بات چیت کرنے والوں کو ایک ہی پیغام پہنچایا گیا ہے کہ بھارت کا نقطہ نظر ہدف پر مبنی، متوازن ہے اور اس سے کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ کیرتی وردھن سنگھ...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے چین کے دورے کے دوران  پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔  پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔  جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔   دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایف اے او کے وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر برائے اینیمل پروڈکشن اینڈ ہیلتھ ڈویژن تھاناوت تیئنسن (Thanawat Tiensin) نے کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول بھی موجود تھیں جو پاکستان میں اپنی چار سالہ تعیناتی مکمل کر رہی ہیں۔ملاقات...
    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی سے اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب ہو گئی، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 3 سالہ کمسن بچی ریحانہ کو 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی سے اغوا کیا گیا، جس کی اطلاع اہلِ خانہ نے تھانے میں دی۔ یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم اس کے بعد پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا بلکہ اغوا میں ملوث...
    پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔ ملزم  پولیس  اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ...
    اپنے ایکس اکاونٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا ہے کہ میرے اہلِخانہ کی جانب سے بھیجی گئی کتابیں کئی ماہ سے روک لی گئی ہیں۔ ٹی وی اور اخبارات تک رسائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ میں نے پرانی کتابوں کو بارہا پڑھا، لیکن اب وہ بھی میسر نہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا چکے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ سہولیات جو عام قیدیوں کو بھی جیل کے قانون کے تحت ملتی ہیں، وہ بھی مجھ سے چھین لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی رہنما کیساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا...
    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام الناس کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو افراد پرانی یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لین دین مکمل کرنے سے پہلے گاڑی کے تمام ای چالان کی تصدیق ضرور کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ای چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے مطابق، اگر گاڑی پر کسی قسم کے ٹریفک جرمانے باقی ہوں گے، تو نئی خریداری کے بعد ان جرمانوں کی ذمہ داری نئے مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔ باقی شدہ ای چالان گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں، دوبارہ فروخت...
    طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحد کے نزدیک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اُس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونوف اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائنز کی ملکیت تھا جس نے بلاگوویشچنسک سے ٹنڈا کے لیے پرواز بھری تھی۔ طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور...
    ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔ میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن کے نام...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے امریکی دائیں بازو کی معروف پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمہ ڈیلویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اس کا تعلق اوونز کی جانب سے برجیت میکرون کے مرد ہونے کے دعوے سے ہے، جسے میکرون جوڑے نے “جھوٹ اور تضحیک پر مبنی مہم” قرار دیا ہے۔ جھوٹی مہم اور سنگین الزامات مقدمے کے مطابق اوونز نے اپنی پوڈکاسٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے دعویٰ کیا کہ برجیت میکرون دراصل مرد ہیں اور ان کا اصل نام ژاں مشیل ٹروگنیو ہے، جو ان کے مرحوم بڑے بھائی کا نام ہے۔ اوونز نے میکرون جوڑے کی شخصی شناخت، شادی، خاندانی...
    ایک نایاب اور پراسرار سیارچے 3I/ATLAS  کے بارے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ یہ شے ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی ہو سکتا ہے۔ یہ سیارہ ہمارا نظام شمسی چھوڑ کر آیا ہوا تیسرا معروف انٹر اسٹیلر (بین النجم) جسم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر تھیوریٹیکل فزکس کے پروفیسر ایوی لوب نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک غیر زمینی تہذیب نے اس جسم کو بھیجا ہو سکتا ہے۔ اس سیارچے کی مدار کی شکل ہائپر بولا کی ہے یعنی یہ سورج کے گرد بند مدار میں نہیں گھوم رہا بلکہ ہمارے نظام شمسی سے گزرتے ہوئے بین النجم خلا...
    چھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بغیر اجازت احتجاج کے مقدمے میں پہلا عدالتی فیصلہ سامنے آگیا ہے، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ ایک کارکن کو بری کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے شواہد اور دلائل کی روشنی میں 12 افراد کو قصوروار...
    سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین کے بانجھ پن کو نان و نفقہ اور مہر سے انکار کی بنیاد بنانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک شوہر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شوہر صالح محمد کی درخواست مسترد کر دی، جو اپنی بیوی کو بانجھ کہہ کر اس کے تمام شرعی و قانونی حقوق چھیننا چاہتا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بانجھ پن کسی عورت...
    روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والے ایک مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ انتونوف اے این 24 ماڈل کا طیارہ تھا، جو سیبیرین ایئرلائن انگارا کے زیرِ انتظام پرواز کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ چینی سرحد کے قریب واقع شہر بلاگوویشچنسک سے روانہ ہوا تھا اور آمور کے علاقے میں واقع قصبے ٹائندا کی جانب محو پرواز تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریڈار سے غائب ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد روسی ایمرجنسی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقامی حکام کے مطابق، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43  مسافر اور 6 عملے کے افراد...
    واشنگٹن میں ٹرمپ نے کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں ورکرز بھرتی کرتی ہیں، چین میں فیکٹریاں لگاتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں، یہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور زوردار جھٹکا دے دیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقدہ اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت تنبیہ کی کہ وہ بیرونِ ملک، خاص طور پر بھارتیوں کو ملازمتیں دینا بند کریں اور امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے گلوبلسٹ مائنڈسیٹ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی...
    سکردو کے علاقے کندوس میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم ہو گئیں، علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا  ، سیلابی ریلہ رابطہ پل بھی بہا کرلے گیا جس سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سب ڈویژن ڈغونی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور منقطع رابطوں کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب دو روز قبل ضلع دیامر میں...
    سکردو(نیوز ڈیسک) اسکردو کے علاقے کندوس میں کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ سیلاب رابطہ پل بھی بہا لے گیا، جس سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سب ڈویژن ڈغونی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور منقطع رابطوں کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
    ویب ڈیسک:  وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ (M-Tag) لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ بغیر ایم ٹیگ کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ان کا کہنا تھا کہ...
    ویب ڈیسک :گجرات کے نواحی علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کو سراہا۔ سیلابی ریلے میں گھرے افراد کے بارے میں ریسکیو 1122 فوری رسپانس دیتے ہوئے ٹیم موقع پر موٹر بوٹ لیکر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے میلوں دور سیلابی ریلے میں گھرے افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔   میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
    پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں  *لاہور بورڈ*  حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی  *راولپنڈی بورڈ*  محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا سعد خان 1172 نمبر ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے  *فیصل آباد بورڈ*  محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے ماہم ممتاز 1187 میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں  *ملتان بورڈ*  ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی حسینہ فاطمہ 1188 نمبر اشبہ فاطمہ، میرب...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی آمدن میں اضافے اور عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے اہداف کے حصول میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام بنانے کے لیے ایک مخصوص مدت کے اندر اقدامات کیے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹل ونگ کی...
    پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔ 9 مئی، شاہ محمود سمیت 6 بری، 44 پی ٹی آئی...
    ’جیو نیوز‘ گریب گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت نے مفت رہائش کا انتظام کیا ہے، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بند ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر، 3 سیاح جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنرعطاء الرحمان نے کہا کہ 3 سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے انہوں...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس میں سارے نام پہلے ہی فائنل کر لیے تھے، اس میں ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔ مارچ 2024ء میں یہ سارا کچھ فائنل ہو گیا تھا، پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک آگیا تھا، جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنے کی ہی توقع کر رہے تھے...
    اسلام آباد‘  فیروز والہ، پشاور، میر پور، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ بیورو رپوٹ+ نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ نامہ نگاران + نیوز رپورٹر) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں  کا سلسلہ جاری ہے۔  لڑکے سمیت  مزید 6  افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 227  ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں 804  سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے...
    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، لیہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آگیا، ضلع لیہ کی 20 یونین کونسلز سیلابی ریلے سے متاثر ہوئیں، متعدد آبادیاں، ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 507 اور اخراج 31 ہزار 507 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریا کے کناروں پر آباد مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) 9 مئی کیسز کے فیصلوں کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے کہ میں زمان پارک میں داخل ہو گیا اور صوفے کے پیچھے چھپ گیا، تمام مقدمات میں وہی دو گواہ پیش کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کو دی گئی سزاوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کی سزائیں ایسی ہیں جیسے جمہوریت کو سزا دی گئی، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو...
    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...
    بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے لپ فلرز ختم کروانے کی وجہ بتادی۔ معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد اندازِ کے فیشن کے لیے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز "اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے” اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ "یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔...
    شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے متعلق بیان جاری کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ریورس سوئنگ کے بانی لیجنڈری فاسٹ بولر نے موقف اختیار کیا ہے کہ روٹین کا سالانہ چیک اپ ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر لوگ مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ سال کے بعد اپنا چیک اپ کراتا ہوں، جو ایک روٹین ہے۔ اس کے علاوہ فکر والی کوئی بات نہیں۔‘ واضح رہے سرفراز نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ  طویل عرصے پہلے پاکستان سے لندن منتقل ہوچکے ہیں۔
    علامتی فوٹو کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر...
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں کرکٹ سے زیادہ اپنی نجی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کی تصویر کے ساتھ لکھا، ”میں نے پچھلے 9 ماہ یہ سب اکیلے برداشت کیا ہے۔“ یہ پیغام وائرل ہوتے ہی کئی مداحوں کو اداس کر گیااور جلد ہی انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہو گیا کہ عماد وسیم کی ازدواجی زندگی میں دراڑ آ چکی ہے۔ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب عماد وسیم کی ایک ویڈیو اور تصویر برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت...
     دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک بچا تاحال لاپتا ہے۔ گزشتہ روز ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر جل سے دیونگ کے درمیان بادل پھٹنے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی، تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں 4 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ رپورٹ...
    ریاض احمدچودھری بھارت میں صرف 13 یا 14 کروڑ بھارتی امیر ہیں۔ 26 سے 27 کروڑ بھارتیوں نے کبھی کوئی قیمتی شے خریدی اور نہ ہی پرتعیش سروسز حاصل کی ہیں۔پڑوسی ملک کی ایک ارب سے زائد افراد بمشکل اپنی ضروریات زندگی پوری کر رہے ہیں اور ان کے پاس روزہ مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیا خریدنے کے علاوہ کچھ بھی خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے۔رپورٹ میں مودی سرکار کی پالیسیوں سے غریب خوشحال ہونے کے بجائے غریب تر جب کہ امیر مزید امیر ہو رہے ہیں۔ بھارتی کمپنیوں کی پیداوار و مصنوعات انہی چند کروڑ دولت مندوں کے گرد گھومتی ہیں۔متوسط طبقے کی بچت گزشتہ 50 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ لوگوں کی ضروریات میں...
    بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون تک صوبے میں دہشت گردی واقعات پراعدادوشمار جاری کردیے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔           ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان فعال نہ کئے تو ہم ان کے وہاں سارے فارغ کر دیں گے، ان کے جو اپوزیشن میں چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہاں سب کو فارغ کردوں گا، پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا پھر 2018 میں اکثریت...
    ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 16 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں واقع ایک عمارت پر کیا گیا جہاں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی روس کو کیسے براہ راست معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ فارس نیوز کے مطابق صدر پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل یا بم داغے گئے، جن کا مقصد حکام کے نکلنے کا راستہ بند کرنا...
    تاجک نژاد سوشل میڈیا اسٹار اور ’بگ باس 16‘ کے معروف ترین شرکا میں شامل عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی مینجمنٹ کے مطابق وہ اب بالکل آزاد ہیں اور دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔  یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار عبدو روزق کو دبئی میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عبدو روزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے ایک مبینہ الزام کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ائر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے بند ہوگئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوگیا اور طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے پاور کٹ کیوں کی،جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مختلف حادثات اورواقعات میں 5 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود قصبہ MPR کالونی جمشید پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ خاتون سونیا زوجہ رحمت اللہ جاں بحق ہو گئیں۔نیو کراچی بلال کالونی سیکٹر 11-K میں غوثِ اعظم بیکری کے قریب موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث 39 سالہ ثاقب ولد آفتاب علی جاں بحق ہو گیا۔ سعدی ٹاؤن مدینہ کالونی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پھول والی گلی میں ایک گھر سے 35 سالہ ساجد ولد...
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل  پارکس کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور دوسری جنگ عظیم کی شیلڈ سمیت قیمتی  اشیا لے اڑے۔ تفصیلات  کے مطابق کے ایم سی فریئر ہال میں واقع ڈی جی پارک کے مرکزی دفتر میں  محروم الحرام کی چھٹیوں کے دوران چوری کی واردات پوئی ہے۔ چور کھڑکی توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور جنگ عظیم کی شیلڈ، نلکوں سمیت ڈی وی ڈی پلیئر لے گئے۔ ڈی جی پارکس کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر دفتر 4 جولائی بند کیا گیا اور پھر 7 جولائی کو کھولا گیا ، واپسی پر دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔ چوری کے واقعے کا مقدمہ ڈی جی پارکس کے افسر زوہیب گل کی مدعیت میں نے...
    PERTH: آسٹریلیا کے دور دراز خطرناک علاقے میں لاپتا ہونے والی 26 سالہ جرمن سیاح کیرولینا ولگا 12 روز بعد معجزاتی طور پر زندہ سلامت مل گئیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے حکام نے بتایا کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون کیرولینا ولگا 29  جون کو مغربی آسٹریلیا کے شمال میں دارالحکومت پرتھ سے 254 کلومیٹر دور بیکون میں لاپتا ہوگئی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والی سیاح خاتون گزشتہ روز سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو روڈ پر ملی تھیں۔ پرتھ میں حکام نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیاح کے گھر والوں اور ان کے تمام چاہنے والوں کے لیے یہ بڑا سکھ کا لمحہ ہے...
    شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے، نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے جب بھی انہوں نے یاد کیا میں چلا گیا۔کہوٹا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ دیا، مگر میں آج بھی اس بیانیے پر قائم ہوں۔ یہ بھی پڑھیے شفاف الیکشن کروادیں، ملک کا نظام چل پڑے گا: شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست سے اتفاق نہیں، میں کسی ناراضگی کے تحت نہیں آیا، ماضی میں ہر سیاسی...
    کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ماڈل واداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا ہڈی ٹوٹنے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ کیمیائی تجزیے کے لیے بال اورکپڑوں کے ٹکڑے بھیجے گئے تھے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش مکمل طورپرڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی اورچہرے سمیت جسم کے کئی حصے پٹھوں سے خالی تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے جسم کی تمام ہڈیوں کی ساخت مکمل اور موجود پائی...
    لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔ گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر کو غلط قرار دے کر واضح طور پر تردید کی ہے۔ آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے ذریعے پھیلائی، جس میں آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار...
    سٹی42:  ژوب میں بی ایل ایف کی دہشت گردی میں شہید  ہونے والےمیاں چنوں کے غلام سعید کے جنازے میں اس کا  غم سے نڈھال باپ  بھی فوت ہو گیا۔ ژوب میں پنجابی مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے سانحہ میں دو ایسے بھائی بھی مارے گئے تھے جو اپنے باپ کے جنازے میں شریک ہونے کے لئے ڈیرہ غازی خان واپس آ رہے تھے۔ اب ایک باپ اپنے بیٹے کے جنازے میں فوت ہو گیا۔  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع ژوب میں  ایک ویران سڑک پر  انڈیا کے پیسے اور ہدایات سے دہشتگردی کرنے والی بی ایل ایف کی مکروہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے غلام سعید کا جسد...
    مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا ،سی سی ڈی پولیس مریدکے کی جانب سے اے ایس آئی فلک شیر اور سرکل پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم ارشد عرف مچھر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔(جاری ہے) پولیس ٹیم جب محمدی روڈ نارنگ منڈی کے قریب پہنچی تو وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ڈاکوئوں کا...
    ٖنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سی"CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے کٹ کیوں کیا ، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے- کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کوئی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور  نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار  تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ اللہ...
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈز، نلکے، اسپیکر اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔مقدمے کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائرکٹر زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا ہے۔واقعے پر کے ایم سی کے حکام نے محکمہ پارکس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، اس دوران پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزہ کے مسائل، سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کا یو اے ای کی وزارت داخلہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائیٹ ایریا میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ دو ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیاتاہم مزید معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ جاں بحق شخص ڈکیت نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھا جس کی شناخت 30 سالہ وسیم اختر ولد نظر حسین کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی کے مطابق شہید پولیس اہلکار وسیم اختر ولد نظر...
    ایئر انڈیا کی پرواز 171، جو 12 جون کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں 260 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 241 مسافر اور عملہ شامل تھا، جبکہ زمین پر موجود مزید 19 افراد بھی مارے گئے۔ صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔ جمعے کو جاری کی گئی بھارت کی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجنوں کو ایندھن فراہم کرنے والے سوئچز ٹیک آف کے فوراً بعد کٹ آف پوزیشن پر منتقل کر دیے گئے، جس کی وجہ سے انجن بند ہو گئے اور طیارہ بلند ہونے سے پہلے ہی زمین...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادیو کوان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا نے ملکی و بین الاقوامی سطح پربھارت کی نمائندگی کی تھی، واقعے کے وقت گھرمیں صرف رادھیکا اوران کے والد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق رادھیکا کو متعدد گولیاں مارنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔ اطلاع اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والد کوگرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رادھیکا کی سوشل میڈیا پربڑھتی مصروفیت اورانسٹاگرام ریلزپروقت گزارنا بتایا جا رہا ہے۔...
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں مارے جانیوالے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جو والد کے جنازے میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے پنجاب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا، حکام کے مطابق دہشت گردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا، پھر گولیاں مار دیں، واقعہ ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آیا۔ بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والدمقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لودھراں آرہے تھے۔ مقتولین میں سے دو بھائیوں کا تعلق دنیاپور جبکہ دیگر 7 کا تعلق ڈیرہ...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے افسران کو 2022ء سے علم تھا، معلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے افسران نے اقدامات نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بفدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے کے معاملے میں پولیس نے ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 افراد کو قصوروار قرار دیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلثوم سہتو کی عدالت میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے مرنے ہونے کے مقدمے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر...
    فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز  بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا  لاہور کا رہائشی جنید بھی شامل ہے۔محمد جنید انصاری کے والد افتخار انصاری کا کہنا ہے کہ جنید 5 روز قبل اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید گزشتہ روز واپس لاہور آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے اسے شہید کر دیا۔ ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہحکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافروں اور 2 ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کو افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار چاروں مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مواد اور پیغامات بھی برآمد ہوئے۔  ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں حلف نامے بھی برامد ہوئے۔
    ویب ڈیسک: لیاری کے علاقے بفدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس معاملے میں پولیس نے ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔  پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلثوم سہتو کی عدالت میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔  اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 1986 میں مالک نے 2...
    — فائل فوٹو  کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرا اصغر نے فلیٹ 20 دسمبر 2018ء کو کرائے پر لیا، رینٹ نہ بڑھانے پر اُنہیں پہلا نوٹس 3 جون 2021ء کو بھیجا گیا اور 13 جون 2021ء کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کو 17 جون 2021ء کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ اداکارہ کافی عرصے سے کرایہ ادا...
    سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک "پسندیدہ پارلیمانی عمل" قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے سینئر اراکینِ اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جو معاملے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکانِ اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن کے معطل ارکان اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی۔سپیکر نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے سیاسی افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ ملاقات کے...
    نجی ایئرلائن ایئرسیال کا مسافر لاہور ایئرپورٹ پر کراچی کی پرواز کی بجائے جدہ کی پرواز میں بیٹھ گیا اور سعودی عرب پہنچ گیا۔ مسافر نے دو گھنٹے سفر کے بعد ایئر ہوسٹس سے پوچھا کہ کراچی کب آئے گا، تب عملے کو علم ہوا کہ کراچی کا مسافر جدہ کی پرواز میں بیٹھا ہے۔ایئرلائن کے عملے کے علاوہ ایف آئی اے امیگریشن کو بھی ڈومیسٹک مسافر کے انٹرنیشنل فلائٹ میں بیٹھ جانے کا علم نہیں ہوا۔ایئرلائن کے عملے نے مسافر کے بورڈنگ کارڈ پر فلائٹ کا سیکٹر نہیں دیکھا صرف سیٹ نمبر دیکھ کر نشست پر بیٹھا دیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر سعودی ایمیگریشن حکام نے کچھ دیر حراست میں رکھ کر تفتیش کی۔...
    میں دوستوں کو مغربی معاشروں میں مرتی ہوئی انسانی اقدار کی کہانیاں سنایا کرتا تھا۔ پہلے کراچی میں اداکارہ عائشہ خان کی موت ہوئی اور اس پر لکھا۔ اس واقعہ کا ایک ہفتہ بعد ہی پتہ چل گیا تھا۔ اب اداکارہ حمیرا علی کی موت بھی تنہائی میں ہوئی۔ اس کے بارے پہلے کہا گیا کہ اس کی موت ایک ماہ قبل ہوئی۔ پھر خوفناک حد تک ایس ایس پی جنوبی مہروز علی نے کہا کہ، “اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر ہوا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔’’اس سے بھی بڑا خطرناک معمہ بعد میں یہ نکلا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات کوالالمپور میں آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات کوالالمپور میں آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں واقع فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کیس معمہ بن گیا اور کئی سوالات کھڑے ہوگئے، پولیس نے رات گئے فلیٹ کو ڈی سیل کرکے مزید شواہد اکھٹا کیے لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی، آج لواحقین کا لاش وصول کرنے کا امکان ہے لیکن تاحال کوئی بھی شخص کراچی نہیں پہنچ سکا۔ ادکارہ حمیرہ اصغر علی کی موت معمہ بن گئی، لاش 6 ماہ نہیں تقریباً 9 ماہ پرانی نکلی، اداکارہ حمیرا کے والد اصغر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، حمیرا کے گھر والے میت وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے،...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی صورتحال، اور قومی دفاعی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں ہونے والے ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس عزم...
    لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینیئر افسران  اور متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق 4 چولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فداحیسن شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روزمیں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیینئرافسران اورعمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ...
    اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے) حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً...
    مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ تقریب میں گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جبکہ سعودی شاہی خاندان، آئمہ حرمین، دیگر اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔ اس بابرکت موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آب زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔ شرکاء نے نوافل ادا کیے اور دعاؤں میں امت مسلمہ...
    جمعرات کی صبح دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارتی نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی (NCS) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز ریاست ہریانہ کے جھجر علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 4 منٹ پر آیا، جس کے نتیجے میں دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام سمیت این سی آر کے مختلف علاقوں میں زمین ہلتی محسوس ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر ایسی متعدد ویڈیوز سامنے آئیں جن میں پنکھے...
    ارباز خان:ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے مثالی انتظامات کیے۔ انہوں نےعلمائے کرام، اہلِ تشیع کمیٹی اور پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  وزیر اطلاعات نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب تک 1509 اشتہاری...
    کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو جمعرات کے روز دوبارہ گرفتار کرکے جیل کے ایک تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی کھانا اور خاکی رنگ کی جیل کی وردی دی گئی ہے، پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے مقدمے میں نیا وارنٹ حاصل کر لیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے نئے وارنٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یون شواہد مٹا سکتے ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ حراست میں لینا ضروری ہے، یون اس سے قبل 52 دن جیل میں گزار چکے ہیں، اور 4 ماہ قبل تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے تھے۔ 4 ماہ قبل رہائی...
    لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرکشش تنخواہ پر مشیر رکھ لیے گئے۔ ایسے وقت میں اوگرا میں مشیر رکھے گئے ہیں، جب حکومت خود مختلف وزارتوں اور اداروں میں غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کر رہی ہے یا ان کی تعداد کم کر کے دوسرے اداروں میں ضم کر رہی ہے جب کہ اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی بہتری کے لیے مخصوص ایام کے لیے رکھا گیا ہے۔ اوگرا ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق چیئرمین اوگرا نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے مشیروں کی تقرری میں شفافیت کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ اقدام کیے، جس سے تاثر ملتاہ ے کہ...
    امریکا(نیوز ڈیسک)ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد اب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی بھی خطرے کی زد میں ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، آج شام تک واشنگٹن ڈی سی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ ٹیکساس میں پہلے ہی متعدد علاقے زیرآب آ چکے ہیں، سڑکیں اورمکانات متاثر ہوئے جبکہ کئی افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری نقل وحرکت سے گریز کریں اورمحکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں، صورتحال پرمسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کل بروز جمعہ 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس پارٹی صدر سید زین شاہ کی زیر صدارت جی ایم سید ایڈیفیس جامشورو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں روشن برڑو، منیر حیر شاہ، امیر آزاد پھنور، منیر نائچ، جگدیش آہوجا، رمضان برڑو، اصغر قریشی، خواجہ نوید، مختیار میمن، امیر علی تھیبو، انعام چھٹی اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک اور بالخصوص سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات اگست 2025ءسے شروع ہوں گے، جبکہ نومبر 2025ءمیں مرکزی باڈی کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے جو کہ مکمل جمہوری عمل کے تحت منعقد کیے جائیں گے، ان انتخابات کا مقصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک)معروف معاشی ماہر اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کپاس کی مسلسل گرتی ہوئی پیداوار معیشت کے لیے ایک بڑاخطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کسانوں اور ٹیکسٹائل صنعت کی مشکلات پر توجہ دینا خوش آئند ہے لیکن صرف اعلانات کافی نہیں۔ فوری مربوط اور عملی اقدامات کیے بغیر کپاس کی معیشت کو سہارا دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے فی 40 کلو مقرر کرنے اور اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل بروقت فیصلہ ہیتاہم اگر ان فیصلوں پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو یہ اقدامات بے اثر رہیں گے۔یہاں جاری ہونے والے...
    کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کی جانب سے گلگت بلتستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم اور جدید تربیتی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کی جانب سے گلگت بلتستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم اور جدید تربیتی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ CPSP کے صدر، سینئر نائب صدر، دیگر اعلیٰ عہدیداران اور ماہرین تعلیم نے علاقائی مرکز گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تربیتی پروگرامز، ورکشاپس اور مشاورتی نشستوں کی نگرانی کی اور مقامی ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں، اس دورے کا مقصد گلگت بلتستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم اور تربیت کو فروغ دینا تھا۔ اس حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
    عشرت العباد—فائل فوٹو سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار  پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس ہوتا ہے۔ عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔
    کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں کام کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ انہوں نے حمیرا اصغر سے آخری گفتگو گزشتہ سال اکتوبر میں کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔ دانش مقصود کا کہنا تھاکہ اس کے بعد ہماری ٹیم نے انہیں سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی، جب یہ ریکوئسٹ اپروو نہیں ہوئی...
    لندن ( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا اور افسوس ناک اسکینڈل جسے ہورائزن اسکینڈل کہا جا رہا ہے، بالآخر سرکاری انکوائری کے بعد پوری شدت سے سامنے آ گیا۔ اس اسکینڈل میں 900 سے زائد پوسٹ ماسٹرز کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ناصرف ان کی نوکریاں ختم کی گئیں، بلکہ درجنوں افراد کو جیل، مالی بربادی اور ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تمام واقعات پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم ہورائزن کی خرابی کی وجہ سے پیش آئے، جو جاپانی کمپنی فوجستو نے تیار کیا تھا۔ یہ سسٹم 1999ء میں متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد برطانیہ بھر میں استعمال ہونے لگا لیکن اس سسٹم میں سنگین تکنیکی خامیاں موجود...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔  پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وائرل ہونیوالی سوشل میڈیا پوسٹ کو مسترد کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی...