سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور دلچسپ گائیکی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور دیگر مہمان بھی موجود تھے جنہوں نے یہ پورا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ واقعے کے فوراً بعد خان صاحب کچھ دیر کے لیے سکتے میں آگئے، تاہم انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfan UL Haq (@irfan_views99)


اب خان صاحب نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ،’میں اپنے تمام چاہنے والوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کی کوریج کی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ’یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل، 19 جون کو پیش آیا تھا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور طنزیہ انداز میں پوچھا جاتا رہا کہ“بدو بدی، چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟‘

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ’میرے پاس یہ سارے نمبر محفوظ ہیں، جنہیں میں پولیس کے حوالے کروں گا، پھر ان افراد کو اندازہ ہو جائے گا کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)

View this post on Instagram

A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)


یہ امر قابل ذکر ہے کہ انڈے پھینکنا دنیا بھر میں معروف شخصیات، سیاست دانوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ کئی بار پیش آ چکا ہے۔ اکثر اوقات ایسے واقعات کو احتجاج یا ناپسندیدگی کے اظہار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، تاہم کسی بھی شخص کی تضحیک کسی طور قابلِ تحسین عمل نہیں سمجھی جاتی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس حرکت کو شرمناک، غیر اخلاقی اور بچگانہ حرکت قرار دیا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے واقعے پر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔

خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

عمرے ادائیگی سے روکنا بے شرمی بے حیائ نہی تو اور کیا ہے۔
عارف رند خولہ چوہدری کو فوری رہا کرو
pic.twitter.com/0FcsNssswO

— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 2, 2025

متعلقہ مضامین

  • آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا