نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں سرجری کی ابتدا ، ڈائریکٹر جنرل برطرف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت نے ملک کی پرائم نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں سرجری کی ابتدا کر دی ہے، سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت افسران کی گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا تقرر و تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کر دیاہے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کےسینئر پولیس آفیسر سید خرم علی پنجاب حکومت کے ماتحت کام کر رہے تھے۔ اب انہیں وفاق مین واپس بلا کر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
وقار الدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر جنرل
پڑھیں:
ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، گال زیادہ بھرے نظر آ رہے ہیں اور بھنویں بلند لگ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں اور فالوورز نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔
کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ماہرہ نے دیگر شوبز شخصیات کی طرح بوٹوکس کروایا یا آئی برو لفٹ کروائی ہے، جس سے ان کے چہرے کے خدوخال بدل گئے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ ماہرہ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتی ہیں اور کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجری کی افواہوں پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بدلتے ہوئے انداز کا سہرا ان کے ماہر میک اپ آرٹسٹوں اور اسٹائلنگ کو جاتا ہے۔