data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA)، اِنوِسٹا (Innovista) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے اشتراک سے بلوچستان کے میں سائنس گریجویٹس کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور سائبر سیکیورٹی کے جامع تربیتی پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں بلوچستان بھر کے 20 ہزار نوجوانوں کو آن لائن اور مقامی تربیتی مراکز کے ذریعے تربیت دینا ہے۔ خصوصی تربیتی سیشنز سبّی، تربت، خضدار، پنجگور، اور گوادر میں منعقد کیے جائیں گے۔ شرکاء کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے میں مدد دینے کے لیے رہنمائی (mentorship) سیشنز، کورس کی تکمیل پرسرٹیفیکیشن، اور کیریئر گائیڈنس بھی فراہم کی جائے گی۔ ۔

کوئٹہ میں اِنوِسٹا کے دورے کے موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ حکومت نے اس صوبے کے انسانی سرمائے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بلوچستان میں مختلف تکنیکی اور تربیتی ادارے ترجیحی بنیادوں پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کی یہ تربیت بلوچستان کے نوجوانوں کو دنیا کی ڈیجیٹل اور علمی معیشت کا حصہ بنائے گی۔

اس تعاون کے تحت، PAFLA اور اِنوِسٹا جامع تربیتی پروگرامزمنعقد کریں گے جو شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے اطلاقات، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس، اور سائبر سیکیورٹی میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ تاکہ یہ طلبہ ایک فعال فری لانسنگ ماحول میں کام کرسکیں۔

PAFLA کے چیئرمین، ابراہیم امین نے کہا، “ہمارا مشن پاکستان کے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے صوبوں میں جہاں ڈیجیٹل شمولیت (digital inclusion) ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔ اِنوِسٹا کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد بلوچستان کو ٹیکنالوجی ٹیلنٹ اور جدت کا مرکز بنانا ہے۔”

اِنوِسٹا چاغی کے سی ای او، عمران توقیر نے مزید کہا، “ہمیں یقین ہے کہ معیاری تکنیکی تعلیم تک رسائی کمیونٹیز کو بدل سکتی ہے۔ PAFLA کے ساتھ تعاون کے ذریعے، ہم بلوچستان کے نوجوانوں، خواہ وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، کو ایسی مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ یہ اقدام صرف تعلیم کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ بااختیار بنانے اور مواقع فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔”

نوجوان آبادی صوبے کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل ہے، جس میں 28 لاکھ سے زیادہ نوجوان شامل ہیں۔ NAVTTC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے کہا کہ PAFLA، اِنوِسٹا، اور NAVTTC کا یہ تعاون پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں ڈیجیٹل بااختیاری، صنفی شمولیت، اور علاقائی مہارتوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت اور سائبر ا نو سٹا نے کہا کے لیے

پڑھیں:

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کر دیا۔ 

ہیڈ کوارٹرز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے)  نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ 

ترجمان کے مطابق مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے، تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • البانیہ کی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں 83 ڈیجیٹل بچوں کی پیدائش متوقع
  • مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال: ایمازون کا 14 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
  • ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز
  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا
  • میٹا نے پاکستان میں اپنی مصنوعی ذہانت ’میٹا اے آئی‘ کا اردو ورژن لانچ کردیا
  • اب پاکستانی صارفین اردو میں بھی میٹا اے آئی سے استفادہ کر سکیں گے
  •  پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز
  • آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے: شزا فاطمہ خواجہ
  • چین دفاعی مقاصد کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیپ سیک کا استعمال کیسے کر رہا ہے؟