خیرپور، دھند سے باراتیوں کی بس الٹ گئی،2خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-4
خیرپور (جسارت نیوز ) شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس الٹ گئی ٹنڈومستی اور گمبٹ میں مختلف واقعات میں دو خواتین فوت 20 سے زائد زخمی زخمیوں کو گمبٹ اور خیرپورکے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومستی کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں دو خواتین نصیبان اور دہانی خاتون موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی جبکہ دو افراد طفیل اور مثیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ گمبٹ قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں اسلم ، شہزاد ، سہیل ، وسیم ، نائلہ اکبر، فرزانہ ، جمیلہ ، سلمہ سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو موٹروے پولیس نے گمبٹ اور خیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاحال واقعات کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔ دوسری جانب خیرپور پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائی قتل میں ملوث 2 روپوش ملزم گرفتار ایس ایچ او تھانہ شاھ لطیف طارق علی چنا نے مع اسٹاف لونگ فقیر لنک روڈ پر دوران اسنپ چیکنگ کارروائی کرکے قتل میں ملوث 2 روپوش ملزمان غلام حیدر ولد صفر پہلپوٹو اور حسین بخش ولد سلطان پہلپوٹو کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ گرفتار ملزمان کا مورخہ10-10-22 کو گھر کی گلی کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا جس میں ان کی خالہ فوت ہو گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ شاھ لطیف پر درج کیا گیا تھا۔بعدازاں خیرپور میں مظاہرین کا نوجوان کی بازیابی کے لیے خیرپور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر گم ہوجانے والے نوجوان کی والدہ حنیفان خاتون اور بھائی اشرف مری نے بتایا کہ اکری چودگی کے بااثر مکن سانگی کو ہم نے بھینس فروخت کی تھی جس کی بقایا رقم 3 لاکھ روپے تھی جب ہم رقم لینے گئے تو بااثر افراد مکن سانگی نے رقم دینے کے بجائے الٹا تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میرے بیٹے راشد مری پر جھوٹا الزام لگا کر اکری چودگی پولیس کے حوالے کردیا لیکن پولیس نے بااثر افرادنے بھاری رشوت کے معرفت نوجوان کو گم کردیا ہے اور پولیس نے میرے بیٹے کی گرفتاری ظاہر نہیں کی اور اس کی آزادی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کر رہی ہے۔ مظاہرین نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور سمیت دیگر اختیاریوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوجوان کو آزاد کیا جائے، جوابداروں سے رقم دلائی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیرپور کالج آف ایگریکلچر مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچر ڈے منایاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-8
خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچرل ڈے نہایت شاندار، باوقار اور ثقافتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھرپور شرکت نے پروگرام کو ایک منفرد اور یادگار ثقافتی جشن میں تبدیل کر دیا، جس میں سندھ کی تاریخ، روایت، ادب اور تہذیبی اقدار کو خوبصورتی سے اْجاگر کیا گیا تقریب کا آغاز طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے رنگا رنگ ٹیبلوز سے ہوا، جن میں سندھ کی روایتی پوشاک، لوک ورثہ، مہمان نوازی، معاشرتی اقدار اور صدیوں پر محیط تہذیبی جمالیات کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔ ان ٹیبلوز نے حاضرین سے زبردست داد حاصل کی اور سندھ کی ثقافتی گہرائی کو عملی صورت میں نمایاں کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ نے شاہ عبداللطیف بھٹائی، شیخ ایاز اور دیگر معروف سندھِی شاعروں کا کلام بھی پیش کیا، جس نے تقریب کو فکری اور ادبی اعتبار سے مزید سنوار دیا۔ ان اشعار میں امن، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا مضبوط پیغام شامل تھا پرنسپل خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر سید علی رضا شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کلچرل ڈے ہماری قومی شناخت، تہذیبی عظمت اور روایات کے تسلسل کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جب اپنی تہذیب اور زبان سے وابستہ رہتے ہیں تو علمی، ثقافتی اور سماجی ترقی کے نئے دروازے کھلتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ نے طلبہ کی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام تعلیم اور ثقافت کے رشتے کو مزید مضبوط کرتے ہیں ڈاکٹر حافظ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم نہ صرف پیشہ ورانہ کامیابی بلکہ تہذیبی شعور اور سماجی شناخت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔