پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-15
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ”ونٹرنیشنل ” تقریب کا انعقاد کیا گیا،”ونٹرنیشنل ” میں پاکستانی ثقافت کے دلکش رنگوں کی بھرپور نمائش کی گئی،بارہویں سالانہ ”ونٹرنیشنل” ایونٹ میں ستر کے لگ بھگ سفارتخانے شریک ہو ئے،امریکہ سمیت مختلف اقوام کے نمائندگان کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی،پاکستانی بوتھ پر ملکی ثقافت، آرٹ، جواہرات اور روایتی کھانوں کی بہترین نمائش کی گئی امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ”ونٹرنیشنل” تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کی وجہ سے ایک منفرد پہچان کی حامل ہے،پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی روایات، اور فطرت سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں،پاکستانی بوتھ امریکیوں اور دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے،بوتھ پر آنے والے غیر ملکی مہمانوں کی روایتی کھانوں اور پاکستانی چائے سے تواضع کی گئی۔ شرکاء نے پاکستانی آرٹ، ثقافتی فن پاروں، بیش قیمت پتھروں اور جواہرات میں خصوصی دلچسپی لی۔ سفیر پاکستان نے مختلف ملکوں کے سٹالز کا دورہ اور منظمین سے غیر رسمی گفتگو کی، سفیر پاکستان نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر جین ڈو پلین اور ”ونٹرنیشنل” کے دیگر منتظمین کو مبارکباد دی۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ”ونٹرنیشنل” جیسے ایونٹ عالمی ثقافتوں کو روشناس کرانے اور اقوام عالم کوایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سفیر پاکستان نے پاکستان بوتھ کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والے منتظمین اور پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ سفیر پاکستان
پڑھیں:
صوبائی وزیر محنت ‘چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی سیسی کی گورننگ باڈی اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار