میگا ایونٹ T-20 ورلڈکپ، ٹکٹوں کی فروخت آج سےآن لائن شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8مارچ تک شیڈول ہے، میگا ایونٹ میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ شائقین آج سے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔
میگا ایونٹ کے میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 اسٹیڈیم شامل ہیں۔ بھارت میں دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو اسٹیڈیم اور کینڈی میں میچز ہوں گے۔
آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 7 فروری کو ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔ پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔افتتاحی روز 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میگا ایونٹ سری لنکا
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔