ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد(آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا جس کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کیا گیا۔

آئی سی سی کے پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے۔لیکن آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھرتعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، ٹکٹس کی فروخت والے پوسٹر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر غائب کردی ۔

آئی سی سی کے اس رویے پر پاکستانی شائقین برہم ہوگئے۔ شائقین کی جانب سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور اس عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس فروری ،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔دنیا بھر کے کرکٹ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے۔ٹکٹس کی فروخت کی شروعات میں ہی پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے مقرر ہے۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کے لیے شائقین کو لمبے انتظار کا کہہ دیا گیا۔پاکستان اور بھارت کا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔

آن لائن ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 100 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سری لنکا میں ہونے والے میچز میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سری لنکن روپے مقرر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے ٹکٹوں کی فروخت کی تصویر

پڑھیں:

امریکا، پاکستانی F16 طیاروں کی اپگریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر منظور

امریکا(ویب ڈیسک) پاکستان کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے 686 ملین ڈالر کا پیکج منظور کر لیا، پاکستان نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس منظوری کا ذکر امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے اُس خط میں کیا گیا ہے جو امریکی کانگریس کو ارسال کیا گیا۔ کانگریس کو لکھے گئے خط کے مطابق نئے معاہدے میں-سکسٹین ڈیٹا لنک سسٹم ۔ کرپٹوگرافک آلات ۔ ایویانکس اپ گریڈ ۔ تربیتی ماڈیولز اور جامع پائیداری سپورٹ شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان کے ایس سولہ بیڑے کو جدید بنانا ہے۔

اس اقدام سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان جاری انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں مزید تقویت ملے گی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایف سولہ لڑاکا جہازوں کے اپ گریڈیشن پیکیج کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور دونوں ممالک کے معمول کے دفاعی تعاون کا حصہ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلی مرتبہ اسی کی دہائی میں امریکا سے ایف سولہ جنگی طیارے خریدے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • آئی سی سی کی دھوکہ دہی! ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پوسٹر سے پاکستانی کرکٹر کی تصویر غائب، بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا، پاکستانی F16 طیاروں کی اپگریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر منظور
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری
  • میگا ایونٹ T-20 ورلڈکپ، ٹکٹوں کی فروخت آج سےآن لائن شروع
  • حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم
  • بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری
  • ہالی ووڈ شائقین کیلئے خوشخبری، اس ہفتے چار فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں گی