سعودی ولی عہد کی اریٹیریا کے صدر اور انتونیو گوتیریس سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اریٹیریا کے صدر عیسٰی ایزا فور نے ملاقاتیں کیں ،جن میں باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اریٹیریا کے صدر سے ملاقات میں سعودی ولی عہد نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال، گلوبل سیکورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ولی عہد
پڑھیں:
کراچی:پاپولر گروپ آف انڈسٹریز اور پاکستان ٹیب بال پریمیئرکے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد ایم ڈی پاپولر گروپ آف انڈسٹریزشہباز علی ملک اور پاکستان ٹیب بال پر یمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجیددستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار