data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پارٹی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ذاتی موقف ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں اور معاملات چند گھنٹوں میں حل ہوجاتے تھے مگر اب ملاقاتیں ریاست کے منشا کے مطابق محدود کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے بیٹے ملاقات کریں لیکن بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی قانونی اور اخلاقی طور پر کوئی مثال نہیں ملتی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اب ملاقاتیں روکنے اور بیریئر لگانے کی ذمہ داری ریاست کے کچھ حلقوں پر عائد ہے اور لوگوں کو یکجہتی کے لیے آنے سے نہیں روکا جا سکتا، پارٹی کے ہزاروں لاکھوں اکاؤنٹس ان کے کنٹرول میں نہیں اور اس ذمہ داری کو ان پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

سیکریٹری جنرل نے اختتام پر واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کے بیانات پارٹی لائن کی نمائندگی نہیں کرتے، ہم کوئی سینسر بورڈ نہیں ہیں، لہٰذا جو وہ کہتے ہیں، وہی عوام تک پہنچتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ

پڑھیں:

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی۔

علیمہ خان کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں اور کارکنوں سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو اس لیے پیچھے کر رہی ہوں کیوں کہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں، ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے علیمہ خان کا گورکھ پور ناکے پر دھرنا 10 گھنٹے بعد ختم

علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے؟ ہم ملاقات کے لیے آئے، پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں، صحافی سوچ کر بات کیا کریں ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔

دوسری جانب روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا وقت ختم ہو گیا۔

آج بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے مشاورت کی۔

اس مشاورت میں ثناء اللّٰہ مستی خیل، ڈاکٹر شبیر قریشی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی اور بہنوں کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اظہارِ لاتعلقی، ذاتی رائے قرار دے دیا
  • عمران خان اور بہنوں کا متنازع بیان، پاکستان تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہار کردیا
  • سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کا بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مسترد کر دیا
  • بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ
  • بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ کا اعلان
  • بانی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ، میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں، وکلاء کے ساتھ اڈیالہ نہیں جائے گا: اپوزیشن
  • بانی کی بہنوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچایا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی