اسلام آباد:

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے

پڑھیں:

نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔ صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔ ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ سیاسی و مذہبی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے چارٹر دن کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تمام رکن ممالک کی حکومتوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا آج کا یہ پر مسرت موقع ہمیں جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ عزم کی بھی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر دن کی چالیسویں سالگرہ، 8 دسمبر 2025ء پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا چالیس برس قبل جب سارک کی بنیاد رکھی گئی تھی تو مقصد یہ تھا کہ ہمارے ممالک کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے، تعاون کو مضبوط کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے علاقائی، سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکے، تاہم میں سارک سیکرٹریٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس نے تنظیم کے اہداف کے فروغ اور رکن ممالک کے درمیان بامعنی تعاون کے مواقع پیدا کرنے میں تسلسل کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے علاقائی تعاون کے تناظر میں، جنوبی ایشیا میں اقتصادی، ڈیجیٹل اور عوامی روابط کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ہمیں مل کر ایسے روابط کو تقویت دینا ہوگی جو تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ غربت، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا آفات، غذائی و توانائی کے عدم تحفظ اور صحت عامہ جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کر رہا ‘ ان کا حل باہمی اعتماد، نیک نیتی اور تعاون کی روح کے ساتھ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ صرف مشترکہ اقدام کے ذریعے ہی ہم اپنی عوام کیلئے ایک مضبوط اور جامع مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کیلئے پرعزم ہے۔ آئیے آج ہم اپنے عزم کی تجدید کریں کہ ہم ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں گے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش صدر مسز ثریا انور کی یتیم اور کمزور بچوں کیلئے 50سالہ خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا انکی سربراہی میں ایس او ایس 65 پراجیکٹس کر چکی، 2600 بچوں کی دیکھ بھال، 12,500 طلباء کو تعلیم پر سبسڈی اور ہر سال 1,200 نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ حکومت نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کو ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج، ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر دنیا کی قدیم ترین، بھرپور اور سب سے زیادہ متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا سندھ کلچر ڈے ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایات، فکری قوت اور معاشی ترقی میں صوبے کی بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: فیلڈ مارشل
  • پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • انڈونیشیا کے صدر سے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشین صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • چیف آف ڈیفنس فورسز، انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، دفاعی تعلقات گفتگو
  • فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات
  • خواجہ آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دفاع اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال