2025-10-29@11:41:44 GMT
تلاش کی گنتی: 93079
«بل کا مقصد»:
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2روز سے قیمتوں میں کمی کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے اضافے کے بعد 419,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3000 روپے اضافے کے بعد359,963 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329,978 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 35 ڈالر اضافے کے بعد 3975 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
ریاض احمدچودھری بھارت میں عام انتخابات سے قبل بہار کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے اقلیتی برادری کے لاکھوں ووٹرز کے نام منظم انداز میں خارج کیے جا رہے ہیں۔بہار کے دس اضلاع، خصوصاً مدھوبنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام غائب کر دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545، مشرقی چمپارن میں 3,16,793، پورنیہ میں 2,73,920 اور ستمرھی میں 2,44,962 ووٹرز کے فارم جمع نہ ہونے پر انہیں فہرست سے خارج کیے جانے کا خدشہ ہے۔الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ فارم کی عدم وصولی مردہ، منتقل شدہ یا دہری رجسٹریشن کی بنیاد پر اخراج کا سبب بنی، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اسے ہندوتوا نظریے کے تحت چلائی جانے...
پانی کا مسئلہ نیشنل کاز ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں ،صدر ایف پی سی سی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے وزارت آبی وسائل میں منعقدہ نیشنل واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری مہر علی شاہ نے کی ،سینئر نائب صدر فیڈریشن ثاقب فیاض مگوں بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں فیڈریشن کی طرف سے واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے تیار کی گئی تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ نیشنل کاز کی حیثیت رکھتا ہے ،جس کیلئے باہمی، مربوط...
بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی جب سپر اسٹار رجنی کانتھ اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے...
اویس کیانی: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے کیونکہ نیپرا نے ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی ہے۔ سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ صنعتوں کو پیکیجز دینے کا مقصد بجلی کی کھپت میں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سولرائزیشن کے باعث ستمبر میں دن کے وقت بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ جبکہ رات کے وقت 21 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ سولر توانائی کے استعمال کے باعث دن میں کھپت 6 ہزار میگاواٹ کم رہی۔ لیسکو کا...
کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقینی طور پر چالان بھروں گا۔
کراچی: مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے 810 کلو میٹر جبکہ گجرات (بھارت) سے ڈپریشن کا فاصلہ 430 کلو میٹر ہے۔ محکمہ موسمیات نے 8واں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا جس کے مطابق دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی طرف بڑھا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں تقریباً شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔ اس کے زیر اثر ضلع تھرپارکر میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
اسلام آباد: کسٹمز حکام نے تافتان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آور دوا میتھاڈون کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق ایک کنٹینر میں لدے ہوئے 620 کارٹنوں سے تقریباً 11.16 ملین گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 446 ملین روپے ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق یہ ممنوعہ دوا غلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ماخوذ تافتان کے ایک درآمدکنندہ کی ملکیت ہے۔ حکام نے اس کھیپ کو نجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق میتھاڈون کی درآمد صرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی سفارش پر وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری...
ایک جانب آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کی تیاریاں جاری ہیں، تو دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر سرکاری امور میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد میں محکمہ صحت کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ صحت انصر ابدالی، وزیرِ تعمیراتِ عامہ اظہر صادق اور سیکرٹریز حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع اجلاس میں محکمہ صحت کو درپیش مسائل، صحت کارڈ کے اجرا، ہسپتالوں میں مشینری کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ دوسری جانب سیاسی صورتحال میں تیزی...
رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا چینلز نے سکیورٹی فورسز کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی۔ جس کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔ یہ فریم ورک دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ فریم ورک کے تحت دونوں ممالک...
—فائل فوٹو پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل حب پہنچ گیا۔ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے۔ریفائنری حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی تعاون کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران سفارت خانۂ پاکستان، ریاض کا دورہ کیا، جہاں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ قونصلر ہال اور پاسپورٹ سیکشن کا افتتاح کیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب...
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی...
ماہرینِ نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس سے غیر ضروری بات چیت اور مشورے لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو انسان کو سماجی طور پر تنہا، ذہنی طور پر کمزور اور جذباتی طور پر غیر متوازن بنا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق اوپن اے کی طرف سے شائع کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر ہفتے ایک ملین سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی صارفین ایسے پیغامات بھیجتے ہیں جن میں "ممکنہ خودکشی کی منصوبہ بندی یا ارادے کے واضح اشارے" شامل ہوتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس سے غیر ضروری بات چیت اور مشورے لینے کا رجحان...
کراچی: جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا، چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حال میں نافذ ہونے والے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹر چینج اترتے ہوئے ہوا، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں ڈی آئی جی ٹریفک سوار نہیں تھے اور ان کا...
جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا۔ ایف آئی ایچ نے عمان کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔ Following Pakistan’s decision not to participate in the upcoming FIH Hockey Men’s Junior World Cup Tamil Nadu 2025, the Oman men’s junior team will now take the spot in the event, being held from 28 Nov - 10 Dec 2025. Read the full story here: https://t.co/ycCYovCWrv #JWC2025 pic.twitter.com/kMS4nQaZua — International Hockey Federation (@FIH_Hockey) October 29, 2025 جونئیر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے چنائی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں...
سندھ ہائیکورٹ نے منشیات فروش 14 سالہ بچی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے بچی کے والدین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں منشیات فروش 14 سالہ بچی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، والدین کی جانب سے کم عمر بچی سعدیہ سے منشیات فروخت کروانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے بچی کے والدین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ والدین کو گرفتار کرکے منشیات فروشی میں بچی کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جائے۔ عدالت نے بچی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر بچی کو پھوپھی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عمر سیال نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد میں نافذ کیے گئے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے اپنی شفافیت اور مؤثر عملداری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کو بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹرچینج کی جانب اُتر رہی تھی اور گاڑی میں ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ نظام نے خودکار طریقے سے خلاف ورزی کو ریکارڈ کیا اور 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کر دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک خود گاڑی میں موجود نہیں تھے بلکہ ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن...
قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ نے "جنگبندی معاہدے کے باوجود" غزہ کی پٹی کیخلاف وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں فلسطینی مزاحمت کے درجنوں کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کا دعوی کیا ہے تاہم ماہرین نے اسے مزاحمت کیخلاف اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو چھپانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف گذشتہ شب سے شروع ہونے والے نئے اسرائیلی حملوں کے دوران حماس کے درجنوں کمانڈروں کو "ٹارگٹ کلنگ" کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ تعلق رکھنے والے "درجنوں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ نظام کی کمزوری ہے کہ ایک حوالدار 3 ججوں کے آرڈرز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود ایک حوالدار نے انہیں روکا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہر کسی کی اپنی اپنی ہوتی ہے، مگر انصاف اور آئین کی بالادستی سب کا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدالتوں کو مفلوج کرنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے عدالتی نظام پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے تحت منتخب ہو کر وزیراعلیٰ بنے۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں قابض افواج کی تازہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی پامالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ان حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اسرائیل کے حقیقی...
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری، مرمت، اور استعمال کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی، جن محکموں کو گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، انہیں سہولت دی جائے گی، غیر ضروری اخراجات سے گریز ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی موثر اور شفاف بنائی جا سکے۔ سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے...
اپنے بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے، یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔ خواجہ اظہار...
— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت اور دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک کا آغاز کیا گیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اقتصادی تعاون کا فریم ورک تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم نے ’کیا انسانیت صحیح سمت پر گامزن ہے؟‘ کے موضوع پر کانفرنس میں پاکستانی...
ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر پک جونگ چون اس تجربے کی نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہماری رعب دار جنگی صلاحیت (Deterrence Power) کو وسعت دینے کا حصہ ہے، یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور دشمن کے خلاف ان کی مؤثریت کا مسلسل جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے سے صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے قابل کروز میزائلوں کی ایک نئی سیریز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی KCNA نے بدھ کے روز بتایا کہ...
پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کے جنگجوؤں کو خبردار کرتا ہے کہ اپنے ذاتی فائدے کے لئے خطے میں بدامنی کیلئے جو کام وہ کر رہے ہیں، انہوں نے شاید پاکستانی عزم اور حوصلے کو غلط انداز میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان رجیم لڑنے کی کوشش کرے گی تو دنیا دیکھے گی کہ ان کی دھمکیاں صرف دکھاوا ہیں۔ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش...
جھوٹے حیلوں بہانوں سے فلسطینی خاندانوں کی خیمہ بستیوں اور عام گھروں پر گذشتہ شب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے بعد قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں "جنگبندی کی برقراری" کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب قابض اسرائیلی رژیم نے جھوٹے و بیہودہ حیلوں بہانوں کے ذریعے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو گذشتہ شب سے شدید جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، سفاک اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ "سیاسی حکام کے حکم پر ہم اس وقت غزہ میں دوبارہ جنگ بندی شروع کر رہے ہیں"۔ قبل ازیں اسرائیلی چینل 12 نے دعوی کیا تھا کہ صیہونی فوج، مقامی وقت کے مطابق صبح 10...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل شام معاملہ مکمل ہو چکا ہے اور ثالثوں پر بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کابل کی نیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل کی نیت میں فتور واضح ہے اور اب دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ وزیرِ دفاع نے خبردار کیا کہ افغان صورتحال تشویش ناک سمت میں جا رہی ہے اور طالبان ماضی کی طرف افغانستان کو دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کو ایک ریاست کے طور پر پوری طرح پیش کرنے کے قابل بھی نہیں اور ان کا رویہ ریاستی تشخص کے خلاف ہے؛ طالبان بنیادی طور پر ماردھاڑ کر کے مالی فائدے...
اسلام ٹائمز: یہ واقعات محض ذاتی کمزوری نہیں بلکہ ریاستی بحرانِ وجدان (crisis of conscience) کا اظہار ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اسرائیل کی اصل شکست میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ اپنے فوجیوں کے ذہن و دل میں رونما ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی خودکشیوں میں اضافہ صرف ایک نفسیاتی بحران نہیں بلکہ سیاسی و اخلاقی زوال کی علامت بھی ہے۔ غزہ جنگ نے اسرائیل کے فوجی بیانیے یعنی طاقت کے ذریعے سلامتی کو باطل ثابت کر دیا ہے۔ اب نہ صرف دشمن بلکہ خود اسرائیلی سپاہی بھی اپنے ضمیر کے خلاف لڑنے کی اذیت برداشت نہیں کر پا رہے۔ خصوصی رپورٹ: کنیست کے مرکزِ اطلاعات و تحقیقات نے ایک باضابطہ رپورٹ میں انکشاف کیا...
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے آف شور ٹرمینل پر پہنچنے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔ 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل امریکی بندرگاہ ہیوسٹن سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر...
اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں...
کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب ٹرمپ نے...
ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاکہنا ہے کہ ماسکو مستقبل میں یورپی اور نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے سے گریز کے اپنے عزم کو سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مینسک میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی یوریشین سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہمارا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا اور نہ اب ہے کہ کسی موجودہ نیٹو یا یورپی رکن ملک پر حملہ کریں، ہم اس موقف کو یوریشیا کے اس حصے کے لیے مستقبل کی سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لاوروف نے الزام لگایا کہ یورپی رہنما روس کے ساتھ اس موضوع...
صدی کا سب سے بڑا طوفان ’’ملیسا‘‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پورے جزیرے میں تباہی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کیٹیگری 5 کے اس انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور درجنوں عمارتیں، بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ طوفان کے بعد اب اس کا رخ کیوبا کی جانب ہے، جہاں حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے گھروں...
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ انیس الزماں چوہدری نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی و سفارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اہم ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے تعاون بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پر گفتگو ہوئی، جب کہ عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کو اہم قدم قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس...
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد...
بعدازاں ایم این اے حمید حسین طوری نے خار کلے آپریشن متاثرین رجسٹریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مشکلات اور انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ان مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم بدامہ سکول گراؤنڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کے قیام و طعام سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد اپنے گھروں کو واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں ایم...
ویب ڈیسک: قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر انہوں نے بتایا کہ یہ...
سعودی عرب نے طبّی تحقیق کے میدان میں ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے ملک کی پہلی جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے۔ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے تحت قائم یہ فیکٹری ہزاروں مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن بن گئی ہے۔ فیکٹری کے قیام سے علاج کے اخراجات میں تقریباً 8 ارب ریال کی بچت متوقع ہے جبکہ یہ ملک میں 9 فیصد مقامی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا یہ فیکٹری ریاض میں 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہے اور 2025 کے اختتام تک...
بھارت نے آئی سی سی میٹنگز کو بھی متنازع بنانے کا پلان بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے متعصبانہ رویے سے پورے ایشیا کپ کو متنازع بنائے رکھا۔ بھارتی ٹیم نے ایونٹ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بعد ازاں بھارتی ٹیم نے خط لکھ کر ٹرافی مانگی تو محسن نقوی نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ اپنے کپتان کو بھیجیں، ایک تقریب رکھتے ہیں، اس میں ٹرافی دے دیں گے مگر بی سی سی آئی اس پر راضی نہ ہوا۔ اب بی سی سی آئی یہ معاملہ 4 سے 7 نومبر تک دبئی میں شیڈول آئی...
کمانڈر قاری محمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا حکم دیا۔ کابل سے کمانڈر قاری محمد نے ایک عالم دین کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنانے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔ دہشت گرد سطورے خوگیانہ کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا جس میں اس نے بتایا کہ کہ وہ ننگر ہار کا رہنے والا ہے۔ دہشت گرد سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا، دہشت گرد سطورے غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز ہے، کابل کے مدرسے عبداللہ ابن زبیر...
— فائل فوٹو عالمی ماحولیاتی ادارے نے لاہور کو آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا جبکہ کراچی پانچویں نبمر پر رہا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 540 ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب رہا۔ لاہور کے علاقے ساندہ روڑ پر اے کیو آئی890 اور ظہور الہٰی روڈ پر 784 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ جی سی یونیورسٹی روڈ پر اے کیو آئی 762 رہا جبکہ سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 752 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 163 کے ساتھ کراچی دنیا...
تصویر، اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا۔افغان خارجی دہشت گرد سطورے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ کا رہائشی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگرہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز مکمل کیا۔افغان خارجی دہشت گرد سطورے نے بتایا کہ کابل کے مدرسے عبداللّٰہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ ننگرہار میں ادویات کی ڈیلیوری کے کام میں ملازمت کی۔اس نے مزید بتایا کہ ’مجھے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملوایا گیا، میں نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔‘سطورے کے مطابق وہ علاج کے لیے پشاور...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے دی۔مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، تجارت، ثقافت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم کا حالیہ دورۂ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا، پاکستان اور امریکا کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ پنجاب کے تاریخی پیکج پر کام شروع ہو چکا ہے، پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لیے قدیمی ثقافتی ورثے...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے، اپوزیشن سمیت مشترکہ جرگہ بنا کر وفاق کے پاس اپنے حقوق کے لیے جانا چاہیے، پارلیمنٹ کا بھی ایک جرگہ بنانا چاہیے، جیسے ہم نے خیبر کا جرگہ منعقد کیا تھا، زورِ بازو پر ہر چیز حاصل نہیں ہوتی، بات چیت اور رابطے ضروری ہوتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ صوبائی کابینہ بن جائے گی، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، بڑوں کی مشاورت سے ملاقات تک ایک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے، وزیراعلیٰ صاحب نے اور کیا...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن...
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، یکم اکتوبر کو...
القسام بریگیڈز نے مکمل خاموشی اور کسی بھی قسم کی ہلچل کے بغیر، لیکن آہنی نظم و ضبط کے ہمراہ، ملبے تلے دبی 2 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں نکالیں اور اس دوران ایک ایسا "خاموش مظاہرہ" دیکھنے میں آیا کہ جسنے نہ صرف مزاحمت کی ساختی ہم آہنگی کو ظاہر کیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی "گھناؤنی اسرائیلی پالیسی" حماس کو کسی صورت ختم نہیں کر سکتی اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب غاصب صیہونی رژیم، فلسطینی مزاحمت کے مکمل ڈھانچے کو توڑ ڈالنے کے مقصد سے غزہ کے خلاف جاری اپنی انسانیت سوز جنگ کے آغاز سے ہی حماس و القسام کے سینیئر رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی سرتوڑ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں...
لاہور: بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے کان کنی لائسنس کا اجراء اور لائسنس معطل و ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہوگا۔ بل کے متن کے مطابق کان کنی و معدنیات فورس...
کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔ بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق...
راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے منشیات آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران جب سامان کی مشین کو کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت...
حسن علی: پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ ترمیم کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور تعلیمی بورڈز کے انتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنانا ہے۔ قانونی تقاضےپورےکرنےکیلئےترمیمی آرڈیننس اسمبلی سےمنظورکرایاجائیگا،حکومت کاپنجاب بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلیوں کافیصلہ کر لیاگیا۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور حکومت کی جگہ بورڈزکاسربراہ وکنٹرولنگ اتھارٹی قرار دے دیا،تعلیمی بورڈزکےخالی عہدےپرائیویٹ شعبےسےبھی پُرکیےجاسکیں گے،آرڈیننس کےتحت پرائیویٹ شعبہ بھی اہل قرار ہوں گے،کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سےتعلیمی بورڈزمیں تقرری ممکن ہوگی۔ ایکٹ1976کی شق12میں ترمیم کرکےدیگربورڈزکےبعد پرائیویٹ سیکٹرکاذکرشامل ہو گا،سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ...
مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے لیے انسانی و ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں غزہ کی جلد بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد "علاقائی استحکام کے منصوبے” کے دوسرے مرحلے کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔ مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام...
طالبان رجیم کو چاہیےکہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں،پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں...
فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ سیاسی عمل پر کوئی اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا کوئی معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی پر قائم نہیں کیا جا سکتا اور مجھے ان لوگوں پر بھی اعتماد نہیں جو اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی اراضی فرانسسکا البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو اپنی زندگی کی بدترین توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ قانونی حیثیت رکھتا ہے نہ اخلاقی جواز۔ فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔بابر اعظم صرف دو گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں پویلین کی راہ دکھائی۔اس اننگز کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، یوں انہوں نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست...
علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ رہ جانے پر سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی رویت میں انتشار اور دھوکہ دہی پایا جاتا ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو پاکستان اپنی قوت دکھانے سے گریز نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان بارہا برادر ممالک سے مذاکرات کی درخواست کرتے رہے اور پاکستان نے بھی امن کے نام پر مذاکرات کی پیشکش قبول کی، مگر مذاکرات کے دوران کابل سے موصولہ ہدایات اور بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات نے پیش رفت میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے امن کے لیے متعدد بار صبر اور...
سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ 350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون اور اس کے مرد ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ سے ملاقات کر کے انہیں مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا کے وفد کی ملاقات میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور ای کامرس کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع، محفوظ آن لائن ماحول اور اقتصادی بااختیاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں اشتراک کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ وزیرِ تجارت نے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔ جام کمال...
نئی دہلی: بھارتی جریدے دی کوئنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو باقاعدہ انتخابی ہتھکنڈا بنا رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہار سمیت مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنما جان بوجھ کر ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس اور نفرت انگیز تقاریر کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ حال ہی میں پارٹی نے ایک گرافک پوسٹ کی جس میں مسلمانوں کو “گھس بیٹھیے” کے طور پر دکھایا گیا۔ دی کوئنٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طور پر 373...
ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔ ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن رکوانے کیلئے درخواست بھی دی تھی۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی بینچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کےنوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نےکالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاہتے،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین تاریخی کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے جس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا...
یوسف تاریگامی نے کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے اہلخانہ کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سی پی آئی (ایم) کے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے بھارتی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو وادی کشمیر کی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف تاریگامی نے سرینگر میں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں سے دور مسلسل نظربندی سے ان کے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفد کی قیادت میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے کی، جنہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور استعداد کو سراہتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد...
بالی ووڈ کے اسٹار عمران ہاشمی اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں اور شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی حالیہ نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی منفرد اداکاری سے ایک دفعہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا جبکہ وائرل ہونے والے سین پر مداحوں کے بدلتے رویے بھی ردعمل دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلیکس سیریز کے وائرل ہونے والے سین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت کو تبدیل کرنے اور مداحوں میں مقبول رہنے کے بارے میں گفتگو کیا۔ عمران ہاشمی یامی گوتم کے ساتھ آنے والی فلم حق کے ٹریلر میں نظر آئے اور ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی اداکاری پر بات کی، جس...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی،...
فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔ انہوں نے فٹبال ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ گیند جیسا لگتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو فٹبال پکڑاتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ہی ہے جس پر اس نے کہا کہ ہاں چھونے میں مجھے بھی گیند جیسا محسوس ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اسے آگے بیٹھے ہوئے شرکاء تک پہنچائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم...
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔ محمد رضوان 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل تھے، رضوان کے سوا تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جانب سے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بورڈ سے خود کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر کرنے کی وجوہات بھی پوچھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے اس پر کوئی لچک نہیں...
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آنے والے بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ pic.twitter.com/kAbkOIh1Kt — mediaa ????️ (@archive_PCT) October 28, 2025 اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی...
عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنانے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا افغان خارجی دہشت گرد سطورے خوگیانہ کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا جس میں اس نے بتایا کہ کہ وہ ننگر ہار کا رہنے والا ہے۔ دہشت گرد سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ دہشت گرد سطورے غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز ہے، کابل کے مدرسے عبداللہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ ننگرہار میں ادویات کی ڈلیوری کے کام میں ملازمت کی، عاصم نے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی، عاصم نے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملایا۔ سطورے نے ٹی ٹی پی...
کابل: اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسیف اور یونیسکو نے افغانستان میں تعلیمی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں اداروں کی مشترکہ رپورٹ “افغانستان کی تعلیمی صورتحال 2025” کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں تعلیم کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن بھی پڑھنے کے قابل نہیں رہے۔ ملک بھر میں 2.13 ملین بچے تعلیم سے مکمل طور پر محروم ہیں، جبکہ اسکول جانے والے بچوں میں سے بھی بیشتر بنیادی تعلیمی مہارت حاصل نہیں کر پاتے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم پر چار سالہ پابندی نے تقریباً 2.2...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15...
سٹی42: پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت عدالتی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر محکمہ قانون اور ہائیکورٹ میں عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ان عدالتوں کے قیام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کو فوری اور مؤثر طریقے سے...
کابل سے تعلق رکھنے والے افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان منظر عام پر، ٹی ٹی پی میں شمولیت اور ٹارگٹ کلنگ کی سازش کا انکشاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میں افغان ننگر ہار کے رہائشی سطورے نے اپنی ٹی ٹی پی میں شمولیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخصوص شخصیات کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی سازش پر اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی ابتدائی زندگی، تعلیمی پس منظر اور کارروائیوں میں شامل افراد کے نام بیان کیے ہیں۔ اعترافی بیان کے مطابق سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان، ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور بعد ازاں غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے کابل کے مدرسے عبداللہ بن زبیر میں درسِ تدریس کا بھی ذکر کیا اور ننگر ہار میں ادویات کی ڈلیوری کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان...
غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے ایک نئے دور کے آغاز پر انتہاء پسند امریکی صدر نے نہ صرف قابض اسرائیلی رژیم کی مذمت نہیں کی بلکہ فلسطینی مزاحمت ہی کو مزید دھمکیاں دی ہیں اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلیوں نے (حماس کا) جواب دیا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو انہیں جواب دینے کا حق ہے.." یہ الفاظ غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ردعمل ہیں۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق، امریکی صدر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو "کسی بھی طرح سے" خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا.. حتی باوجود اس کے کہ غزہ کی پوری پٹی میں مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے نئے...
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے، پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ، ممکنہ افغان آبی ذخیرہ گاہیں پاکستان کیلئے سالانہ 3ایم اے ایف پانی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ طالبان بڑے ڈیم بنانیکی صلاحیت سے فی الحال محروم، بھارتی مالی امداد و سیاسی مقاصد کے خدشات، ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کابل دریا کے نظام پر ڈیم یا بیراج کی تعمیر پاکستان کے لیے اوائلِ خریف (اپریل تا جون) کے دوران پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق افغانستان کنڑ اور کابل دریاؤں پر 2.5 سے 3 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم weather سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر...
بھارت میں ایک 21 سالہ فرانزک سائنس کی طالبہ نے اپنے 32 سالہ لِو اِن پارٹنر کو قتل کر کے اسے حادثاتی موت ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا، مگر وہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق امرِتا چوہان نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سمت کشیپ (27) اور دوست سندیپ کمار (29) کے ساتھ مل کر رام کشور مینا کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ بعد ازاں لاش پر تیل، گھی اور شراب ڈال کر آگ لگا دی تاکہ واقعہ گیس سلنڈر دھماکے کا لگے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ ایک حادثاتی آگ معلوم ہوئی، مگر فرانزک ماہرین نے جلنے کے نشانات میں بے ضابطگیاں دیکھ کر شک ظاہر کیا۔ یہ بھی پڑھیے محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے جنوبی ساحل پر تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک عام ساحلی صفائی کے دوران ایک خاندان کو 109 سال پرانا بوتل میں بند پیغام ملا۔یہ بوتل دراصل پہلی عالمی جنگ کے 2 آسٹریلوی سپاہیوں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے کی یادگار ثابت ہوئی، جنہوں نے 1916 میں میدانِ جنگ سے روانگی کے وقت اپنے خطوط سمندر کی لہروں کے سپرد کیے تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیبرا براؤن اور ان کا خاندان آسٹریلیا کے وارٹن بیچ پر صفائی مہم میں مصروف تھے جب ان کی بیٹی کی نظر ریت میں دبی ایک پرانی شیشے کی بوتل پر پڑی۔ بوتل کھولنے پر اندر موجود دو پرانے خطوط دیکھ کر...