بینک الفلاح کی جانب سے ہونڈا موٹر سائیکلوں پر بلاسودی قسط اسکیم کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
بینک الفلاح نے اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہونڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک بائیک لانچ کردی، قیمتیں بھی حیران کن
بینک کے مطابق ہونڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125 اور سی جی 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کے مطابق ہونڈا کے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین ماہانہ 26,650 روپے کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟
اسی طرح سی جی125 کی قیمت 238,500 روپے ہے اور اس کے لیے ماہانہ قسط 39,750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سی جی 150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے، جسے 76,650 روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔
بینک الفلاح کے مطابق یہ تمام موٹر سائیکلیں بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کی جا سکیں گی، اگرچہ اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔
مزید پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلیں مہنگی ہوگئیں، کس ماڈل کی قیمت اب کیا ہے؟
بینک اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی جبکہ یہ اسکیم صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔
’مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا [email protected] پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ فوری معاونت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ بھی دستیاب ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹلس بینک الفلاح پروسیسنگ فیس شہباز شریف فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مارک اپ موٹر سائیکل ہونڈا وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلس بینک الفلاح پروسیسنگ فیس شہباز شریف فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مارک اپ موٹر سائیکل ہونڈا بینک الفلاح سکتے ہیں کے مطابق کی قیمت کے لیے گئی ہے
پڑھیں:
امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا اسکیم متعارف کرادی
امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا اسکیم متعارف کرادی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر تارکین وطن کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خوشحال افراد ایک ملین ڈالر ادا کرکے امریکا کا گولڈ کارڈ ویزا حاصل کرسکیں گے، اس کے ساتھ 5 ملین ڈالر مالیت کا پلاٹینم کارڈ بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں کو کونسی اہم سہولیات دے رہا ہے، حیران کن فہرست سامنے آگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈ کارڈ کے خواہشمند افراد کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کو 15 ہزار ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی، بیک گراؤنڈ چیک مکمل کرانا ہوگا اور ایک ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد انہیں ریکارڈ وقت میں امریکی رہائش مل سکے گی۔
رواں سال ستمبر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت انفرادی درخواست گزاروں کے لیے ایک ملین ڈالر جبکہ کمپنیوں کے لیے اپنے ملازمین کی اسپانسرشپ پر 2 ملین ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔ کمپنیاں اس کے علاوہ ہر سال 20 ہزار ڈالر کی سالانہ فیس اور کسی ملازم کو ٹرانسفر کرنے کی صورت میں ایک لاکھ ڈالر کی فیس بھی ادا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟
یہ پروگرام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم امریکا کی اس روایتی شبیہ سے متصادم ہے جس میں اسے کم آمدنی والے محنت کش افراد کے لیے پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پانچ ملین ڈالر کا ٹرمپ پلاٹینم کارڈ بھی جلد دستیاب ہوگا جس کے حاملین سال میں 270 دن تک امریکا میں رہ کر بھی غیر ملکی آمدن پر امریکی ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امیر تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ گولڈن ویزا