ویب ڈیسک: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ متوقع ہے کیونکہ امریکا نے پاکستان کے ایف-16 جنگی طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے کو پاکستان ائیر فورس (PAF) کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک بوسٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

 یہ اعلان Defense Security Cooperation Agency (DSCA) کی جانب سے 8 دسمبر 2025 کو کانگریس کو بھیجے گئے خط کے ذریعے کیا گیا۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

دفاعی ذرائع کے مطابق اس اپ گریڈ پیکج کے تحت ایف-16 طیاروں کی الیکٹرانکس، ریڈار، کمیونیکیشن سسٹمز اور لاجسٹک سپورٹ کو جدید بنایا جائے گا جس سے طیاروں کی آپریشنل صلاحیت اور عمر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اپ گریڈ پیکج میں’ لنک 16 ڈیٹا سسٹمز ، کریپٹوگرافک آلات ، ایویونکس اور سوفٹ ویئر اپڈیٹس ،تربیت اور لاجسٹکس سپورٹ شامل ہے

ڈی ایس سی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس اپ گریڈ سے پاکستان کے Block-52 اور Mid-Life Upgrade کیے ہوئے F-16 طیارے 2040 تک فعال رہ سکیں گے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

اس کے علاوہ یہ اپ گریڈ فضائی مشقوں، مشترکہ کارروائیوں اور مستقبل کی ممکنہ آپریشنز میں امریکی اور اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرآپریبلٹی (Interoperability) برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔ 

اس اقدام سے F-16s کی پرواز کی حفاظت میں بھی اضافہ ہوگا، اور بیڑے کی عملی صلاحیت نئی خطرات اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق برقرار رکھی جائے گی۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے موجودہ ایف-16 فلیٹ کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرے گا اور فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اپ گریڈ کے بعد پاکستان ائیر فورس خطے میں اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے قابل رہے گی۔

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ منظوری پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے جبکہ PAF کے لیے یہ فیصلہ ایک ٹیکنالوجیکل گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے ۔

حکومتی اور دفاعی حلقوں میں اس فیصلے کو قومی سلامتی کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جس کے اثرات آنے والے برسوں میں پاکستان کی فضائی قوت میں واضح طور پر دیکھے جا سکیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اپ گریڈ کے لیے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان