واٹر کینن کا استعمال عمران خان کی بہنوں کی نہیں پاکستان کی ہر ماں اور بہن کی بے حرمتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر انسانی حقوق کے دن سے چند لمحے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں پر پولیس کے تشدد اور واٹر کینن کے استعمال نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں قانون، آئین اور بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال ہو چکے ہیں۔ عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، اور نہتی، باپردہ بزرگ خواتین کو بالوں سے گھسیٹا جاتا ہے، ہراساں کیا جاتا ہے اور ریاستی طاقت سے دبایا جاتا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی، لیگی رکن صوبیہ شاہد آرمی چیف کی تصویر لے آئیں، اجلاس ملتوی کردیا گیا
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ توہین صرف عمران خان کی بہنوں کی نہیں، بلکہ پاکستان کی ہر ماں اور بہن کی بے حرمتی ہے۔ ایسا ظلم قرآن، آئین اور عالمی انسانی حقوق کے ہر اصول کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم ہمیشہ قائم نہیں رہتا؛ ایک وقت آئے گا جب قوم اٹھ کھڑی ہوگی اور ظالموں کو ان کے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم آئین، انصاف، آزاد انتخابات اور قومی مفاہمت کی بات کر رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بند گلی سے نکالا جا سکے۔ لیکن اگر اب بھی راستہ نہ چُنا گیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ہم سچ، عزتِ نفس اور انسانی کرامت کے راستے پر قائم رہیں گے،اور اللہ ہی ہماری آخری امید ہے۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری ایجوکیشن) پنجاب شاہدہ سہیل کا میانوالی کے تعلیمی اداروں کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام
عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہر انسان کی عزت، آزادی اور مساوات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، موجودہ دور کے سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل چیلنجز کے باوجود عدلیہ پوری توجہ کے ساتھ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انصاف ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی اور بروقت ہونا چاہیے، عدالتی اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور ان رکاوٹوں کو کم کرنا ہے جو خاص طور پر کمزور اور محروم طبقات کو اپنے حقوق کے حصول سے روکتی ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال، ججوں کی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بہتر بنا کر عدالتی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے، ایسا نظام جو بلا خوف و رعایت انصاف فراہم کرے۔چیف جسٹس نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جو آئینی وژن اور قومی اقدار کا اہم حصہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم