لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال، سیاسی کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے غافل ہے جبکہ اہم فیصلے طاقت کے مراکز میں تقسیم کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری ترامیم کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام تبدیلیاں طاقت کے نظام میں بٹوارے سے متعلق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی اندرونی حالات انتہائی خراب ہیں، معیشت بالکل بیٹھ چکی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے خود اپنی معاشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساڑھے تین سال بعد نئی معاشی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے بیرونی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور مئی میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی جبکہ امریکی کانگریس کی رپورٹ میں بھی پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دیا گیا ہے تاہم اندرونی سطح پر حالات بگڑ رہے ہیں۔

اسد عمر کے مطابق 15 سال بعد دہشت گردی کے واقعات دوبارہ شدت سے شروع ہو گئے ہیں جبکہ سیاسی ماحول میں کشیدگی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ایک صوبے میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا ورنہ صورتحال میں بہتری کی کوئی امید نہیں، جس امیدوار نے زیادہ ووٹ لیے اسی کے جیتنے کے قانون پر عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ سیاسی استحکام آ سکے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر عائد بھاری ٹیکسوں پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پہلے نو ماہ میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا ہے، موٹرسائیکل والوں پر ٹیکس ٹھوکا جا رہا ہے، باقی طبقوں پر قانون کون نافذ کرے گا؟

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش اور دیگر کیسز میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

اسد عمر نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ اعظم خان سواتی نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزامات بھی عائد ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت کرتے ہوئے

پڑھیں:

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر اختلافات؟ حکومت نے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کی تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کر دیا ہے۔

ڈاکٹر توقیر شاہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں پائی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، اور سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سے متعلق بھی تمام خبریں غلط ہیں۔ ان کے مطابق دونوں جانب ورکنگ ریلیشن پرسکون اور مؤثر ہے۔

ڈاکٹر توقیر شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا احترام کرتے ہیں اور متعدد مواقع پر ان کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرکے ادارہ جاتی ڈھانچے کے لیے اپنا اعتماد بھی ظاہر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات میں کشیدگی سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں محض شرارت ہیں، جن کا مقصد صرف کنفیوژن پھیلانا ہے، جبکہ اس وقت ملک کو اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت میں قومی مقاصد کے حصول پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
  • عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں: گورنر پنجاب
  • میر پور خاص ، عوامی مسائل کے حل کیلیے کھلی کچہری کا انعقاد
  • ایرانی عدالت: 2022 کے پرتشدد احتجاج پر امریکی حکومت کو 22 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر اختلافات؟ حکومت نے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • ایرانی عدالت نے 2022 کے پرتشدد احتجاج پر امریکی حکومت کو 22 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا
  • نومبر میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ‘ 54 افراد جاں بحق
  • ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
  • صدر آصف زرداری کا بنوں حملے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ