جرمنی میں غیر قانونی نوجوان اور میسی ولیمز کی وائرل کہانی، حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کی جذباتی کہانی نے لاکھوں افراد کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ گیم آف تھرونز کی اداکارہ میسی ولیمز کے ساتھ میٹرو میں بیٹھا ایک بھارتی نوجوان اپنی صاف گوئی کی وجہ سے جرمن میگزین ڈیر شپیگل سے ملازمت اور رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مکمل کہانی من گھڑت ہے نہ ایسی کوئی تصویر شائع ہوئی اور نہ ہی ڈیر شپیگل نے اس نوعیت کی کوئی تلاش یا ملازمت فراہم کی۔ یہ واقعہ ان درجنوں فکشنل کہانیوں میں سے ایک ثابت ہوا جو سوشل میڈیا پر ترغیبی پیغام کے طور پر پھیلائی جاتی ہیں۔
ایک تصویر پورے جرمنی میں تیزی سے وائرل ہو گئی۔ مشہور جرمن میگزین ڈیر شپِگل نے اس تصویر کی تحقیق کی اور تصویر میں موجود بھارتی نوجوان کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔ تلاش بالآخر میونخ میں جا کر ختم ہوئی، جہاں معلوم ہوا کہ وہ نوجوان غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے۔ صحافی نے اس سے پوچھا: “کیا… pic.
— Yousaf Saeed (@YousafSaeedPTI) December 3, 2025
واضح رہے کہ وائرل ہونے والی اسٹوری میں لکھا گیا ہے کہ گیم آف تھرونز کی اداکارہ میسی ولیمز (آریا اسٹارک) کو جرمن میٹرو میں سفر کرتے دیکھا گیا جبکہ ان کے برابر ایک نوجوان پرسکون انداز میں بیٹھا تھا جسے اس بات کا ذرہ برابر احساس نہیں تھا کہ اس کے پہلو میں ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ موجود ہے۔
مختلف اکاؤنٹس سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد مشہور جرمن میگزین ڈیر شپیگل نے اس نوجوان کی تلاش شروع کی جو بالآخر میونخ میں مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ نوجوان بھارت کا شہری تھا اور جرمنی میں غیرقانونی طور پر مقیم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
میگزین کے نمائندے نے جب اس نوجوان سے پوچھا کہ کیا اسے معلوم تھا کہ اس کے ساتھ بیٹھنے والی خاتون ایک معروف اداکارہ ہے تو اس نے سادگی سے جواب دیا کہ ’جب آپ کے پاس رہائشی کاغذات نہ ہوں، جیب میں ایک یورو بھی نہ ہو اور روز ٹرین میں چھپ کر سفر کرنا پڑے تو پھر یہ سوچنے کی فرصت نہیں رہتی کہ آپ کے برابر کون بیٹھا ہے‘۔
نوجوان کی صاف گوئی اور حالات نے میگزین کے عملے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اسے بطور ڈاکیہ ملازمت کی پیشکش کی اور اس کی تنخواہ 800 یورو ماہانہ مقرر کی گئی۔ اسی ملازمت کے معاہدے کی بنیاد پر اسے باقاعدہ رہائشی اجازت نامہ بھی جاری کردیا گیا۔
مختلف ذرائع سے تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والی یہ تصویر جرمنی میٹرو کی نہیں بلکہ لندن میٹرو کی ہے اور 2019 کی یعنی 6 سال قبل کی ہے اور یہ پوسٹ تصدیق شدہ نہیں ہے اور اس حوالے سے جو معلومات دستیاب ہیں وہ غیر تصدیق شدہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گیم آف تھرونز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیم آف تھرونز
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔