ویمنز نیشنز لیگ فائنل: اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسپین کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے خواتین نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔
میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل کے دوسرے لیگ میں اسپین نے جرمنی کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ پہلا میچ جرمنی کے شہر کائسریس لاؤٹن میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
پہلے میچ میں جرمنی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر مواقع ضائع کرنے کا خمیازہ انہیں دوسرے لیگ میں بھگتنا پڑا۔
میڈرڈ میں صورتحال یکسر بدل گئی، اسپین نے شاندار آغاز کیا اور مسلسل دباؤ برقرار رکھا، تاہم جرمن گول کیپر این-کترین برگر نے کئی اہم بچاؤ کرتے ہوئے اسپین کو ابتدائی برتری لینے سے روک دیا۔
بالآخر 61ویں منٹ میں طویل انتظار ختم ہوا جب کلاؤڈیا پینا نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔
صرف سات منٹ بعد اسپین کی جانب سے وِکی لوپیز نے دوسرا گول اسکور کردیا۔ 74ویں منٹ میں کلاؤڈیا پینا نے ایک اور گول کرکے برتری 0-3 کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا
دورہ بنگلا دیش پر موجود قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج میزبان ملک بنگلہ دیش کھیلے گی۔ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کی جا چکی ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان ایمان نصیر کا کہنا تھا کہ وہ سیریز کیلئے پر جوش ہیں، ہمارا سکواڈ کافی متوازن ہے، کپتانی میرے لیے ایک چیلنج ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے۔