WE News:
2025-12-03@13:16:55 GMT

قومی کرکٹرز کو بگ بیش سمیت دیگر لیگز چھوڑنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

قومی کرکٹرز کو بگ بیش سمیت دیگر لیگز چھوڑنے کا حکم

سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بگ بیش لیگ سمیت تمام غیر ملکی لیگز چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی کے لیے وطن واپس آئیں۔

پی سی بی کا پیغام برائے این او سی ہولڈرز

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان تمام کرکٹرز کو جو این او سی کے تحت مختلف لیگز میں مصروف ہیں آگاہ کر دیا ہے کہ قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر لیگ چھوڑ کر رپورٹ کرنا ہوگا۔

سیریز میں شمولیت کی صورت میں لیگز سے علیحدگی لازم

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی کا نام سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شامل اسکواڈ میں آئے گا اسے اپنی موجودہ لیگ چھوڑنے کی پابندی ہوگی۔

این او سی کی مدت اور مستفید کھلاڑی

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی 20 کے لیے 4 جنوری تک این او سی دیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کا مصروف شیڈول

پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلنی ہے جب کہ جنوری کے آخر میں آسٹریلیا بھی پاکستان کے دورے پر آئے گا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز شیڈول ہے۔

مسلسل سفر کا چیلنج

سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی پہلے آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے۔ بعد ازاں ہوم سیریز کے لیے وطن واپسی کریں گے جس کے باعث پاکستانی کرکٹرز کو مسلسل سفر کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بگ بیش پی سی بی قومی کھلاڑی اور بگ بیش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی قومی کھلاڑی اور بگ بیش ٹی20 سیریز کرکٹرز کو سری لنکا پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

بنگلادیش پریمئیر لیگ، پاکستان کے کتنے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟

بنگلادیش پریمئیر لیگ میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، بیشتر کرکٹرز کو بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا جبکہ کچھ سے معاہدے کیے گئے۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

احسان اللّٰہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

بنگلادیش پریمپئیر لیگ کی ٹیم سلہٹ ٹائٹنز میں صائم ایوب اور محمد عامر شامل ہیں۔ بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹرز کو نیشنل ڈیوٹی کیلئے بگ بیش و دیگر لیگز چھوڑنا ہونگی،پی سی بی
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: قومی کمشن حقوق اقلیت سمیت 5 بل منظور، اپوزیش کا احتجاج، واک آؤٹ
  • ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
  • ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان
  • برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
  • پاکستانی کوچ قومی ٹیم کو چھوڑ کر نیوزی لینڈ روانہ، سوشل میڈیا پر اہم پیغام بھی دے دیا
  • بنگلادیش پریمئیر لیگ، پاکستان کے کتنے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟
  • پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں