Express News:
2025-12-03@12:58:09 GMT

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔

یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔

اس سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رائے پور میں ویرات کوہلی کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ویرات کوہلی 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس کے باعث ویرات کا نام ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز بنا رکھی تھیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما ہیں جنہوں نے 26 مختلف مقامات پر ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز 21 مختلف وینیوز پر سنچریز بناچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ نے بھارتی فلمی فینٹسی کلچر کو بےنقاب کردیا: جمال شاہ

عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ بھارت کی جنگی فینٹسی پر کڑی تنقید کر دی۔

انہوں نے بھارت کی پاکستان مخالف فلموں، تشدد پر مبنی کہانیوں اور غیر حقیقی جنگی تصور پر سوال اٹھا دیے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کے جنگ سے متعلق غیر حقیقی تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوران انٹرویو جمال شاہ نے کہا کہ میں ایسے پروجیکٹ نہیں کرتا جن میں کوئی پیغام نہ ہو یا جن میں غیر حقیقی تشدد دکھایا جائے۔ ڈراموں اور فلموں میں تشدد اگر دکھانا ہو تو وہ حقیقت کے قریب اور جواز کے ساتھ ہونا چاہیے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں ویسا بےجا تشدد نہیں ہوتا جیسا بھارت کی ساؤتھ انڈین فلموں میں دکھایا جاتا ہے، جہاں ایک شخص آتا ہے اور گلی میں فائرنگ شروع کر دیتا ہے اور اس فائرنگ سے 30 سے 50 لوگ اُڑ کر دور جا گرتے ہیں، یہ حقیقت نہیں، محض مبالغہ آرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے بھی بھارت کے اسی فلمی فینٹسی کلچر کو بے نقاب کیا، بھلا 70 سالہ رجنی کانت زمین پر پاؤں مار کر 20 لوگوں کو کیسے اُڑا سکتا ہے؟ ایک دو بار ٹھیک ہے، لیکن یہ فارمولے ہمیشہ نہیں چلتے۔

جمال شاہ نے مزید بتایا کہ میں موسیقی کا شوقین ہوں اور ماضی میں بھارتی گلوکاروں کے کئی گانے بھی سنتے رہا، لیکن پاک بھارت کشیدگی کے بعد میں نے بھارتی موسیقی سننا اور فلمیں دیکھنا ترک کر دیا ہے۔

ان کے مطابق میرے پسندیدہ گلوکار ہیمت کمار تھے، مجھے ان کے کئی گانے پسند تھے، خاص طور پر ’تم پکار لو‘، مگر حالیہ تنازعے کے بعد میں نے بھارتی موسیقی سننا بھی چھوڑ دی ہے اور بھارتی فلمیں بھی نہیں دیکھتا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی زوال
  • ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے لگے
  • ہاف میراتھون میں 137 شرٹس کے ساتھ دوڑ، امریکی شہری نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
  • گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے مسلسل بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی: بی سی سی آئی پریشان
  • چین میں روبوٹ نے 106کلو میٹر پیدل سفر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • پاک بھارت جنگ نے بھارتی فلمی فینٹسی کلچر کو بےنقاب کردیا: جمال شاہ
  • بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ میں مداح میدان میں گھس کر ویرات کوہلی سے جا لپٹا
  • ویرات کوہلی نے سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی
  • ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت کا پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 350 رنز کا ہدف