بلوچستان: نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سیکورٹی فورسز نے چاغی ضلع کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ ایف سی قلعے پر حملہ کرنے والے تمام 6 مشتبہ دہشت گردوں کو کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔دہشتگرد اتوار کی شب اس وقت کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تھے، جب ایک خودکش بمبار نے قلعے کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 مسلح افراد کو موقع پر ہی مار دیا تھا، جب کہ 3 دیگر عمارت کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ منگل کی صبح فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ باقی حملہ آوروں کو رات گئے کیے گئے آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔جب تک یہ رپورٹ فائل ہوئی.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔