2025-12-03@10:15:54 GMT
تلاش کی گنتی: 3936

«خواب ہے»:

    اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے بیٹے ابوذر کی مبینہ اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق حادثے کی خبر کے وائرل ہونے کے بعد...
    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں لیمپس، چٹائیاں، مچھر دانیاں، خشک دودھ، تیار کھانا اور ادویات شامل ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کر رہے ہیں۔ ہائی کمشنر سری لنکا فریڈ سینویراتھنے نے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان...
    معروف مذہبی اسکالر اور سابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مفتی منیب الرحمان کو 2 روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق ترجمان کے مطابق مفتی منیب کو ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا۔ اپیل برائے دعاۓ صحت وشِفاء داعی اتحاد مسالک ثلاثہ مفتئ اعظم پاکستان حضرت مولانا قاضی مفتی منیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ علیل ہیں تمام اہلِ...
    ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران نیند سے لڑتے ہوئے دکھائی دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کبھی آنکھیں بند کرتے اور کبھی جھپکی لیتے ہوئے محسوس ہوئے، 2 گھنٹے 18 منٹ طویل اجلاس کے دوران 79 سالہ صدر متعدد مواقع پر آنکھیں بند کرتے اور کرسی میں آگے پیچھے جھولتے ہوئے نظر آئے۔ بعض اوقات وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں بھی مشکل محسوس کرتے رہے۔ اس دوران کابینہ ارکان اپنی کارکردگی بیان کر رہے تھے۔ BREAKING: In a stunning moment, Donald Trump has fallen asleep during his own cabinet meeting. This is so embarrassing. pic.twitter.com/fNNHB1E27t — Democratic Wins Media (@DemocraticWins) December 2,...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوںکی شرح عائدکرنے اور ایف آئی آرزدرج کرنے کے فیصلہ کوعوام دشمنی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچوںکو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوںمیںپیش کرکے کون سے قانون کی پاسداری کی جارہی ہے۔ ڈنڈے کے زور پر قانون کے نفاذ کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی ہے۔حکمران یاد رکھیں بھوک سے بلکتا ہوا عوامی طبقہ جب اٹھ کھڑا ہوتا ہے تو تاج و تخت پلٹ دیتا ہے۔حکومت کے فیصلے سڑکوں پر کھڑی غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ہیں۔ جس قوم کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے جنگ لڑ رہے ہوں، ان پر ہزاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دسمبر اہم ہوگا وقت نے میری بات سچ ثابت کر دی ہے 27 ویں کے بعد 28 ترمیم آ رہی ہے، سابق وفاقی وزیراور این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے عدالت میں شنوائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ماہ دسمبر سیاسی اعتبار سے بڑھ اہم رہے گا 27 ترمیم پاس ہوگئی 28 ترمیم کی تیاریاں ہورہی ہیںمذکورہ ترمیم میں کچھ چیزیں رہ گئی تو 29 ویں ترمیم بھی آ سکتی ہے این ایف سی ایوارڈ، نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے شاید کچھ منصوبے ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جائے گا، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرِنگرانی ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی سے پورے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے، یہ محض آغاز ہے، اس سلسلے کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے اب ویسٹ ٹو ویلیو فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں جس طرح ستھرا پنجاب کی افادیت کو اجاگر کیا اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ وہ ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے فوربز نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ستھرا پنجاب ایک ہی حکومتی انتظام میں دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-31 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے پر جامع تحقیقات کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں ، یہ بہت ہی دلخراش واقعہ ہے ،جو بھی غفلت میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ یقین دہانی منگل کو سندھ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں سندھ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوںکے نمائندوں اور سینئر افسران کو شامل کیا جائے گا۔ سانحہ نیپا کی کچھ رپورٹس آئی ہیں جن سے ہم مطمئن نہیں ،آئندہ کسی ماں کا گود نہ اجڑے، مین ہول کے ڈھکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان میں سیکیورٹی اداروں نے بھارت اور افغان سرزمین سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے جو منظم طریقے سے نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق متعدد ایکس اکاؤنٹس بھارتی اور افغان پراپیگنڈا نیٹ ورک سے منسلک ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ تشکیل دینا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے بتایا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی والے اکاؤنٹس نے جعلی خبریں اور افواہیں پھیلا کر پاکستانی عوام میں خوف اور بے اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی،پاکستان مخالف نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کو روکا جانا ضروری ہے تاکہ ملک میں امن و استحکام اور عوام کے اعتماد کو محفوظ...
    وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور  راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیا کہ اگر ہمت ہےتو خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور  راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ابھی گنجائش ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن کی طرف نہ جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج عمران خان نے ہمشیرہ کے ذریعے سہیل آفریدی کو پیغام بھیجا ہے کہ پیچھے نہیں ہٹنا، اب دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بدمعاشی پر گورنر راج لگے گا، عمران خان کی اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو صرف ایک آپشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، مرضی کا کھانا ملتا ہے اور روانہ چیک اپ بھی ہوتا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا۔ پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔ اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
    سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ چین، بھارت اپنی بڑی آبادیوں کو خوراک بھی دے رہے ہیں اور ترقی بھی کر رہے ہیں، برتھ کنٹرول اور پیداوار میں اضافہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا ہونگے،کروڑوں ایکڑ غیر آباد زرعی زمینوں کو آبادکرنے اور زرعی پیداوار بڑھانے پر بھی فکر مندی کا اظہار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر فکر مندی بجا مگر پیداوار بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے، چین اور بھارت اپنی بڑی آبادی کو خوراک مہیا کر رہے ہیں، پاکستان ایسا کیوں نہیں کر سکتا؟ آبادی کنٹرول پروگرام ضرور موثر ہونا چاہیے مگر کروڑوں ایکڑ غیر آباد زرعی زمینوں کو آبادکرنے...
    قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا،ترجمان ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا دل درست اور صحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کی ازسرِنو جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جانے والا کوئی بھی شخص ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے اور خصوصی امیگرنٹ ویزوں کا اجرا فی الحال روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد صدر کا وسیع پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کی...
    دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق اسٹوکس، فاسٹ بولر مارک ووڈ اور وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کی برسبین کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مشکلات کا خدشہ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں دو دن کے اندر شکست کے بعد بدھ سے شروع ہونے والے پنک بال ٹیسٹ کے لیے برسبین پہنچی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ کھلاڑی شہر کی سیر کے لیے ایک نجی کمپنی کی ای اسکوٹرز استعمال کر رہے تھے، تاہم کوئنز لینڈ کے قوانین کے مطابق ای اسکوٹر چلانے والوں کے...
    ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی...
    صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے،بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں...
    گلگت بلتستان میں آئی ٹی کا شعبہ انقلابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایس سی او کا کلیدی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل اپنے فرائض میں کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں۔ گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوان سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کررہےہیں۔ نوجوان اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہے ہیں۔   گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا...
    یاد رہے کہ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ہے جبکہ اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیئے گئے ہیں۔ یہ اقدام گذشتہ ہفتے افغان شہری کیجانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈا لنے والے کسی بھی شخص کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلم لیگ نون کے صدر اور پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے سیاسی رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں تھا اس کو لانے والے اس سے بڑے مجرم تھے ان سے بھی پورا پورا حساب لینا چاہیے، 2017 میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، شہباز شریف اور مریم نواز تو مجھ سے بھی آگے نکل گئے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہت اچھے کام کر رہے ہیں، میں خوش ہوں یہ مجھ سے اور زیادہ آگے نکل جائیں گے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت /غزہ /تل ابیب / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد اور دیرپا حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی برس سے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتی آرہی ہے‘ ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل 2 ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس تنازع کے خاتمے کا راستہ ہے‘ چرچ کی اعلیٰ قیادت یعنی ہولی سی 2015 میں فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کر چکی ہے۔علاوہ ازیںاسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں ،ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔ان کے بقول صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہٰذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، پھر بھی ہم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ بھر سے شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے ‘‘احساس امید پروگرام’’ کا اجرا کیا، جس کے تحت 10ہزار خصوصی افراد کو فی کس 5ہزار روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-13 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر قابض جعلی میئر اس کا الزام بھی جماعت اسلامی پر تھوپ رہے ہیں ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ سندھ حکومت کا اولین فرض ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے قیام امن کے لیے خصوصی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-5 کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئر مین ہیں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کے افسوسناک واقع کی ذمے داری براہ راست ان پر ہی عاید ہوتی ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے...
    سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ۔ طلال چوہدری نے کہا دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر وزیر اعلی کو اقدامات کرنے چاہیے ۔وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔امید ہے کہ وزیر اعلی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے ۔وزیر اعلی ہر دفعہ  قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی اجلاس میں آنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں ۔وزیر اعلی کے پی بننے سے  یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر جیل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیے سے لبنان روانگی پر اتوار کے روز طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا ہم سب جانتے ہیں اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم دو ریاستی حل ہی کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔پوپ لیو نے مزید کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے 2015 ہی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق...
    فوٹو: سوشل میڈیا۔قومی اسمبلی وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے وہ بہت اہم ادارہ ہوگا، ان ہی معاملات کو پوری طرح سے دیکھتے ہوئے نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہونا چاہیے نہ عجلت میں ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا بھی ٹائم اس کیلئے ضروری ہے، اس کے مطابق نوٹیفکیشن ہوگا، آئین کے بعد لاء اور لاء کے بعد پھر رولز فریم ہوتے ہیں، یہ ساری چیزیں احتیاط سے کی جانے والی ہیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا: خواجہ آصفخواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
    بدمعاشی کرینگے تو گورنر راج لگ سکتا ہے،ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر رہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں۔وفاقی دارالحکومت میں سینیٹر فیصل واوڈا کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26نومبر کی آپ تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے،اگر خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب تک 11 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اگلے ہفتے سے ایس ایچ اوز سطح پر ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ افغان باشندوں کو تلاش کریں، خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کیساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں جعلی چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سال کا مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، کیونکہ اس پابندی کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مزید لوگ ملک میں داخل ہوں۔انہوں نے بعض ترقی پذیر ممالک کو جرائم کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک جنہیں اپنے ہی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں، ان کے لوگوں کی امریکا کو بھی ضرورت نہیں۔گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی،...
    دنیا بھر میں آج ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایک ایسا دن جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں، خاموشی اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ اس مسئلے کی سنگینی صرف عالمی سطح تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے جہاں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی خاص وجہ آگاہی کی کمی، ٹیسٹ کروانے سے گریز اور سماجی بدنامی ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید اقبال اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ایچ آئی وی...
    فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے دورے...
    اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جرائم اور نسل کشی پر جوابدہی ناگزیر ہے ،غزہ میں اسرائیل کی جاری اور بے دریغ بربریت نے اسے انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے ، اس صورتحال کو نہ برداشت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ۔ بین الاقوامی یوم یکجہتی برائے فلسطینی عوام کے حوالے سے وزارت خارجہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی ’’طویل عرصے‘‘ تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال 2021 ء میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
    یہ بات سائنس سے ثابت شدہ ہے کہ اگر جسم فِٹ رہے تو دماغ بھی زیادہ عرصے تک تیز، توانا اور ’جوان‘ رہتا ہے۔ اسے Body–Brain Connection کہا جاتا ہے۔ جسمانی سرگرمی دل کو مضبوط کرتی ہے، جس سے دماغ تک زیادہ آکسیجن اور غذائی توانائی پہنچتی ہے۔ نتیجہ: یادداشت بہتر توجہ میں اضافہ ذہنی تھکن کم اسی طرح ورزش، خاص طور پر تیز چہل قدمی، دوڑ، سائیکلنگ، دماغ میں ایسے کیمیکلز بڑھاتی ہے جو نئے نیورونز  پیدا کرتے ہیں۔ یہ عمل neurogenesis کہلاتا ہے اور یہ دماغ کو ’جوان‘ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ورزش کورٹیسول کم کرتی ہے اور اینڈورفنز بڑھاتی ہے جو خوشی کا احساس دیتے ہیں۔ کم تناؤ، بہتر ذہنی صحت، کم ڈپریشن اور کم بے چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /لندن /استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہیں۔انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا۔انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق حالیہ جنگ بندی پر مکمل عمل کریں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فلسطینی سرزمین کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیشرفت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے وہاں 2 منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی۔ان کا کہنا تھاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے، وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کے لیے لڑیں گے، 2018ء سے اب تک صوبے...
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر انہیں ردِ عمل پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر بدلنا ان کا صوابدیدی اختیار ہے، گورنر راج لگانا چاہتے ہیں توآج ہی لگا دیں۔شفیع جان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردوں سے کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
    وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا...
    سٹی 42: وزیر دفاع خواجہ آصف کا چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن پر اہم بیان آگیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں، نوٹیفکیشن وقت پر جاری ہوگا۔سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا۔
    — فائل فوٹو  وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کے ساتھ نیلم میں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی سرپرستی...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ کو ’’ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا۔ انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق حالیہ جنگ بندی پر مکمل عمل کریں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فلسطینی سرزمین کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب ناقابلِ واپسی پیشرفت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردوں کو پروموٹ کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی زیرنگرانی منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس کا پیسہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا  نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کرسامنے آرہا ہے، کے پی صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردیہاں آتے ہیں۔ آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد چھٹیاں گزارنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ ان کا چہرہ تھکا ہوا ضرور ہے مگر وہ خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک طویل سفر کے بعد اپنے گھر نیوزی لینڈ واپس جا رہے ہیں۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کو بہت یاد کر رہے ہیں اور چند ہفتے گھر پر گزارنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں اپنے گھر کا گرم موسم بھی یاد آ رہا ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کی اگلے چند ہفتوں میں کوئی مصروفیت...
    خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔ شفیع...
      یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز ان کے پاس نہیں جاتی، عمران خان نارمل قیدیوں سے زیادہ سخت جیل کاٹ رہے ہیں، خصوصی گفتگو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا مقصد دراصل ’لوگوں...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام سے شہید بینظر بھٹو تک پیپلز پارٹی نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدتصدر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس فور عملے سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی سطح پر تحقیقات ہوں گی، اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسر ملوث نہیں، لیکن شفافیت کے لیے انکوائری ضروری ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے انتخابات کا بہترین انعقاد کیا جس کی مثال کم ملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت...
    لاہور میں یوٹیوبر کی پرینک ویڈیو نے پولیس کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔ باوردی اہلکار نہ صرف یوٹیوبر کے ساتھ جعلی ریڈ میں شریک ہوئے بلکہ نوجوانوں کو تھپڑ مارنے اور جھوٹے الزامات لگانے تک بات پہنچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے یوٹیوبر کی پرینک ویڈیو میں حصہ لینے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے محکمہ پولیس کی ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر نے اپنے دوستوں پر جعلی ریڈ کروایا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس ناکے پر موجود اہلکار یوٹیوبر کے بلانے پر فوری طور پر...
    پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی فوری...
    پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ ہوگا۔ کورنگی میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ 30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل...
    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بھارت میں شامل ہونے کا تصور محض ایک خواب اور خام خیالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا اور بھارت کی یہ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے اس خطے کے متعلق...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے، جانتی ہوں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ہمیں، آگے بڑھتے رہنا ہے۔ فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کے آخری روز تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوان وعدہ کریں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے،  اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کور کمانڈر لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا پاکستان آرمی، کور کمانڈر لاہور اور حکومتِ پنجاب کی بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چند لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن ان پر واضح کردیا کہ چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان نے افغانستان سے کہا ٹی ٹی پی کو پاک افغان بارڈر سے دور لے جائیں، دوسرا یہ ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کردیں۔ ٹی ڈی سی پی ہیریٹیج تھرو لینز کے زیر اہتمام فوٹوگرافرز کا دورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے بتایا تھا کہ انہوں نے  ٹی ٹی پی کے چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بڑھتے خطرات اور پاکستان کے سفارتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے بات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے پاکستان کو بتایا کہ...
    یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کیلئے منصفانہ جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی ایماء پر غزہ میں مسلمان افواج کی تعیناتی کا منصوبہ فلسطین دشمنی پر مبنی ہے، مسلمان ممالک امریکا کے منصوبوں سے دور رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطینی عوام کی مزاحمت عالمی قوانین کے مطابق ان کا قانونی حق ہے، فلسطین میں امن اور منصفانہ حل اسی وقت ہو سکتا ہے جب فلسطین فلسطینیوں کو دیا جائے اور صیہونی آبادکاروں کو ان کے ممالک واپس لوٹا دیا جائے، ان خیالات کا اظہار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میجر (ر) قمر عباس،...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ...
    اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔ جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔  اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار...
    بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، شرمیل میمن — اسکرین گریب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا بھارتی وزیر دفاعی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے قبل بھارت نے ایک حرکت کی تھی، ان کے ابھیندن کا جہاز گرایا اور چائے پلائی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پھر حرکت کی لیکن اسے شرمندگی کا سامنا ہوا۔ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام  اور اسرائیلی جرائم پر جوابدہی ضروری ہے۔عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی آزادی صرف ان کا  حق ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ فرض بھی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں اس عزم کو دوبارہ دہرایا کہ پاکستان ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں نہ صرف سیاسی طور پر بلکہ اخلاقی طور پر بھی ہمیشہ شریک رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عشروں سے ظالمانہ محاصرے، فوجی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان حالات...
      واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے ،تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے ، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دفتر خارجہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے ، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے ، افغانستان...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت سینئر اداکارہ فرح ندیم نے جم جوائن کر لیا۔ اداکارہ کی ورزش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بڑی عمر کے افراد کو تحریک دلانے کے لیے جمنگ سیشن سے ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فٹنس کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اور نہ ہی اس کی شروعات کے لیے کبھی دیر ہوتی ہے، عمر صرف ایک نمبر ہے۔ صحت ہی اصل دولت ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Farah Nadeem (@farahnadeem.official) سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے،...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک دسیوں ہزار فلسطین جان سے جا چکے ہیں اور پورے کے پورے محلّے، آبادیاں، ہسپتال، سکول اور بنیادی ڈھانچہ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں 10 اکتوبر 2025 سے غزہ میں فائر بندی کا نفاذ ہوا، تاہم اس کے باوجود بھی اسرائیل کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 29...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے جس کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج کے دن دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، گلی گلی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے، اور غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر...
    —فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، پارلیمانی کارروائی میں اپوزیشن کا کردار بڑا اہم ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری عوام کے شہری حقوق کا دشمن ہے، بااختیار بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کا مباحثہ میں بھارت سے جیت قابل فخر ہے۔
    پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔سٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن کو انٹر ویو میں کہا کہ بطور کپتان بھارت کو ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہرانا یادگار لمحہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے لیکن جیت نہیں سکے، انسان ہوں بعض اوقات غلطیاں ہو جا تی ہیں۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت قرار دیدیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر کون توجہ دے گا؟عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غیرقانونی مطالبات کررہی ہے، جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں ، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کیا، کبھی کسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نور الحق، نائب امرا سید سلطان روم ، نذر محمد برکی اور قیم ضلع راشد خان نے ایک مشترکہ بیان میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی فرنٹیئر کالونی‘ پٹھان کالونی‘ میٹروول ، مومن آباد، ضیا کالونی و دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ سردیوں کے آغاز پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ‎‎مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‎‎پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، ‎‎انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ‎‎کانفرنس میں 30 ممالک کے...
    View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے  بتاکر سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی  بلو رنگ سے ترچھی لکیر  والی درفشاں کی  پینٹنگ مداحوں کو  دکھارہے ہیں۔ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔اس پر درفشاں نے کہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں  نے کہا کہ ’ آرٹ ایسے ہی بکتا ہے‘۔اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے  جس پر مداحوں کا ردعمل بھی...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-ڈی ون میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش کی گئی، واقعے کی ویڈیو میں فائرنگ ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔متاثرہ رہائشی کا کہنا ہے کہ وہ مکان میں 40 سال سے رہ رہے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ کچھ افراد کورٹ آرڈر کے ساتھ آئے، بیلف بھی ان کے ہمراہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران پولیس پہنچی اور حالات کو قابو کیا، تاہم منظرعام پر کچھ ویڈیوز آئی ہیں جن کی چھان بین کر رہے ہیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اسلحہ لوڈ کرتے دیکھا گیا ہے، کوشش ہے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔