وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات کے لیے قائم ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی صنعتی پیداوار، برآمدات میں اضافے اور تجارتی عمل میں شفافیت سے متعلق اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مقامی صنعت و تجارت کے فروغ اور عوام کے لیے صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ دہائیوں سے ریسرچ اور تربیت کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ایڈز سے پاک پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدات اور درآمدات سے متعلق تمام پالیسی سفارشات درست، قابلِ تصدیق اور حقیقت پر مبنی اعدادوشمار کی بنیاد پر تیار کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی منظور کردہ قومی ٹیرف پالیسی ایک ’انقلابی قدم‘ ہے جو ملکی صنعت کو ترقی دینے، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs meeting on the briefing by Working Group on reforms in Custom, Tariff and Trade Sector, December 3, 2025.

@CMShehbaz pic.twitter.com/ZpGh2TzyLq

— Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دو طرفہ اور ٹرانزٹ تجارت کے لیے بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے، تاکہ غیر ضروری رساؤ اور مالی نقصانات کو روکا جا سکے۔

ذیلی ورکنگ گروپ کے نمائندگان، جن میں محمد علی ٹبہ اور دیگر کاروباری رہنما شامل تھے، نے وزیراعظم کو کسٹم اور ٹیکس وصولی سے متعلق مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ورکنگ گروپ نے بتایا کہ پائیدار، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت کے اضافے، حکومتی سرپرستی اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کے صدر سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم نے گروپ کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور سرکاری اداروں کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس احمد لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت اظہر بلال کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین ایس آئی ایف سی، صنعت و تجارت کے نمائندگان اور سینئر سرکاری حکام شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ڈیوٹی وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ڈیوٹی وزیراعظم محمد شہباز شریف کسٹم ڈیوٹی شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری