برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-27
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں، حکومت روز اول سے برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئیں، جن پر مشکور ہوں، ان تجاویز پر غور و خوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کر رہا ہوں، کمیٹی عملی اقدامات پر مبنی لائحہ عمل پیش کرے گی۔ اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عملی اقدامات شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کے دورے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے آج شب لاہور ائیرپورٹ پر لینڈکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر پہلے بحرین گئے تھے۔ وہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام آباد سے بحرین پہنچے تھے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی دورہ بحرین کے اگلے روز برطانیہ ذاتی نوعیت کے وزٹ پر لندن گئے تھے۔ انہوں نے لندن میں اپنا طبی معائنہ کروایا اور آرام کیا۔
وزیراعظم پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
لاہور ائیرپورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اپنی فیملی کی اقامت گاہ جاتی امرا گئے ہیں۔ وہ صبح اسلام آباد پہنچ کر اپنے دفتر میں کام کا آغاز کریں گے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
Waseem Azmet