اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیے کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار ملاقات کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-27
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کو سری لنکن صدر کا فون
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے—فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف کو سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فون کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے عزیز دوست صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے آج شام مجھے فون کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے سری لنکن صدر سے سری لنکا میں سمندری طوفان سے تباہی، جان و مال کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ گفتگو میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی، مشکل حالات میں سری لنکن حکام کی کاوشوں کو سراہا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ بالخصوص غم کے لمحات میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سری لنکن بھائیوں، بہنوں کی مدد کے لیے ہنگامی نوعیت کی انسانی امداد فوری روانہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کی اس آفت سے بحالی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔