وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: معاشی اصلاحات کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرسکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا، طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت روز اول سے برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئیں، جس پر مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تجاویز پر غور و خوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کررہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی عملی اقدامات پر مبنی لائحہ عمل پیش کرے گی۔

اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے احکامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ کے چیئرمین شہزاد سلیم سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی فرسودہ نظام میں اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس کو کارپوریٹ شعبے سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسز کی شرح اور تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔

اجلاس کو پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ضروری ٹیکس اصلاحات پر تجاویز پیش کی گئیں.

اجلاس کو خطے میں پاکستانی کاروباری شعبے کی مسابقت بڑھانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برآمدات اضافہ شہباز شریف ملکی معاشی ترقی وزیر خزانہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برا مدات اضافہ شہباز شریف ملکی معاشی ترقی وزیراعظم پاکستان وی نیوز عملی اقدامات اصلاحات کے شہباز شریف میں اضافے اجلاس میں کے لیے پیش کی

پڑھیں:

ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن، صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی وبا نہ صرف دنیا بھر کے نظامِ صحت کی آزمائش کر رہی ہے بلکہ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، علاج تک رسائی، جدید سہولیات کا استعمال اور سماجی تعاون میں اضافہ ہی اس بیماری کے خلاف مؤثر ردعمل پیدا کرسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نظامِ صحت کو مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی آواز سننے اور ان کی ضروریات کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے، صحت کا تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کمزور طبقات تک بیماری کی روک تھام، تشخیص، علاج اور نگہداشت کی مساوی سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس بیماری کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے معاشرے میں ایڈز سے وابستہ بدنامی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کیا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے خطرے سے دوچار طبقات تک علاج کی رسائی، صنفی امتیاز کا خاتمہ، ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام، مریضوں تک محفوظ خون کی فراہمی اور منشیات استعمال کرنے والے افراد میں پھیلاؤ میں کمی وہ اقدامات ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی قومی عزم، ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے ذریعے ہی پاکستان موجودہ رکاوٹوں پر قابو پاکر ایڈز کے خاتمے کی جانب تیز پیش رفت کر سکتا ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایڈز کے عالمی دن پر تجدیدِ عہد کریں کہ کوئی بھی سماجی یا انتظامی رکاوٹ اس جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سوچ بدلنی ہوگی، حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں،و وفاقی  زیر خزانہ
  • 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب
  • ملکی ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • سی اے اے، 133ملین کے واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف
  • ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن، صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اشرافیہ اصلاحات اور معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ
  • ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے،وزیرخزانہ
  • 2035 تک معاشی ترقی 6فیصد، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، احسن اقبال
  • ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے،وزارت خزانہ نے آوٹ لک رپورٹ جاری کردی