اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام میں کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے 1971ء میں متحدہ عرب امارات کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ ہمارے خاندان کی چار نسلوں کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خصوصی تعلق رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس کے بانی قائدین کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے۔ بیگم نصرت بھٹو نے زندگی کے آخری ایام متحدہ عرب امارات میں گزارے۔ بینظیر بھٹو نے جلاوطنی کے دن گزارے۔ آج میری بیٹی متحدہ عرب امارات کو اپنا گھر بنا چکی ہے، اور مجھے طویل عرصے سے اماراتی شاہی قیادت کے ساتھ گرم جوش اور مضبوط تعلقات کا اعزاز حاصل ہے۔ سرمایہ کاری، سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون ہمارے مشترکہ مقاصد کو مزید آگے بڑھائے گا۔ امارات میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان اہم رابطے کا ذریعہ ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور غیر متزلزل باہمی اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، یہ بنیادیں عظیم رہبر مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں اور اس وقت سے اب تک صدر امارات اور حکمران ابوظہبی شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور وزیراعظم امارات اور حکمران دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں مستحکم طور پر جاری ہیں اور آئندہ بھی ہمارے دونوں ممالک خطے اور دنیا میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم رہیں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔ شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے کے ساتھ

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار