Jang News:
2026-06-03@06:10:04 GMT

وزیرِاعظم شہباز شریف کو سری لنکن صدر کا فون

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

وزیرِاعظم شہباز شریف کو سری لنکن صدر کا فون

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف کو سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فون کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے عزیز دوست صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے آج شام مجھے فون کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے سری لنکن صدر سے سری لنکا میں سمندری طوفان سے تباہی، جان و مال کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

نیویارک: وزیرِاعظم کی سری لنکن صدر سے ملاقات، مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ گفتگو میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی، مشکل حالات میں سری لنکن حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ بالخصوص غم کے لمحات میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سری لنکن بھائیوں، بہنوں کی مدد کے لیے ہنگامی نوعیت کی انسانی امداد فوری روانہ کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کی اس آفت سے بحالی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انورا کمارا ڈسانائیکے اعظم شہباز شریف سری لنکا

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان