ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
ابوظہبی: یو اے ای بلزنے ابوظہبی ٹی 10کے فائنل میں اسپن اسٹالیونز کو 80 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹیم کے دھواں دار مڈل آرڈر بلے باز، ٹم ڈیوڈ اور کیرون پولارڈ نے اپنی فتح کے بعد جذبات کا اظہار کیا۔آسٹریلوی پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ نے سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 38 چھکے لگائے اور فائنل کے بعد ’’پلےئر آف دی ٹورنامنٹ‘‘کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
فائنل میں انہوں نے اسٹالیونز کے خلاف 30 گیندوں پر ناقابل شکست 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس دوران 12 چھکے لگائے۔ ٹم ڈیوڈ نے کہاکہ آج یہ میرا لمحہ تھا۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانا ضروری ہوتا ہے۔ گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد میں نے ٹیم کو بہترین پوزیشن میں رکھنے کی پوری کوشش کی۔ بیٹنگ میں جب رفتار بنی، تو یہ واقعی بہت تسکین بخش تھا۔ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ رنز بنانا تھا۔
“ابتدائی چھ میچز میں صرف دو جیت کے ساتھ سست آغاز کے بعد، بولز نے چار میچوں کی فتح کے سلسلے کے ساتھ مضبوط اختتام کیا، جس میں گروپ مرحلے کا آخری میچ اور تینوں پلے آف میچ شامل تھے۔ یو اے ای بلز کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کیرون پولارڈ نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب ہمیں تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا سامنا تھا۔ لیکن ٹیم نے جس طرح خود کو سنبھالا، وہ واقعی شاندار تھا۔ گزشتہ چند دنوں میں ہم نے زبردست اور اعلیٰ معیار کے میچ کھیلے، اور اب فخر کے ساتھ اس سال کے ابوظہبی ٹی 10کے چیمپیئن کے طور پر کھڑے ہیں۔کیرون پولارڈ نے 23 سالہ یو اے ای کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد روحید کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ روحید نے پورے ٹورنامنٹ میں اہم اور بروقت وکٹیں حاصل کیں۔ کچھ مشکل لمحات اور رنز دینے کے باوجود، وہ اہم میچز میں خود کو ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ کا جلد سعودی عرب کا دورہ — پاکستانی کمیونٹی سے اہم ملاقاتوں کا اعلان ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا دبئی میں آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی ٹم ڈیوڈ کے بعد
پڑھیں:
سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
سعودی عرب میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز
پاکستانی ثقافت پر مبنی پریڈ میں چاروں صوبوں کی رنگوں کی بہار جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی کلچرل ویک کے پہلے روز ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے شرکت کی۔
پاکستان کے چاروں صوبوں پر مبنی ثقافتی پریڈ میں ثقافتی رنگ نمایاں رہے جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی آواز کا بھرپور جادو جگایا اور اپنے مشہور گیت گا کر ہزاروں افراد کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل
پاکستانی کلچرل ویک کے لیے پاکستان سے معروف سوشل میڈیا انفلونسرز سمیت میڈیا ہاوسز کے نمائندوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس موقعے پر سفارت خانہ پاکستان کی پولیٹیکل سیکریٹری اقرا کا کہنا تھا کہ ریاض سیزن میں پاکستانی ثقافت کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب دنیا بھر کی ثقافتوں کو اہمیت دے رہا ہے اس سے مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان روابط کو فروغ مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
ابرارالحق کا کہنا تھا کہ وہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارت میڈیا کے شکر گزار ہیں اور ان کی کاوش کو سراہتے ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرکے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کلچرل ویک ریاض سعودی عرب گلوکار ابرارالحق