data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایکس (سابق ٹوئٹر) کو متعدد سہولیات پر مشتمل وی چیٹ طرز کی سپر ایپ میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے اس منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔ یاد رہے کہ مسک نے 2022 میں ٹوئٹر خرید کر اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھ دیا تھا، جبکہ مارچ 2025 میں ان کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایکس کو 33 ارب ڈالر میں دوبارہ خرید لیا تھا۔

ایکس مختلف شعبوں میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے اور ویزا کے تعاون سے امریکا کی چند ریاستوں میں ڈیجیٹل والٹ اور آن لائن ادائیگیوں کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ جلد صارفین کے لیے ڈیبٹ کارڈ متعارف کرائے جانے کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ کے طور پر دیکھتے ہیں جہاں صارفین نہ صرف ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے بلکہ مالی لین دین اور دیگر خدمات بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر انجام دے سکیں گے۔ ان کے مطابق ایکس چین سے باہر وی چیٹ جیسی ہمہ گیر ایپ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں لوگ وی چیٹ پر میسجنگ، سوشل میڈیا اور مالی ادائیگیوں سمیت روزمرہ امور کے لیے مکمل انحصار کرتے ہیں، اور وہ اسی ماڈل کو عالمی سطح پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات