خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی سماجی ترقی کا معیار صرف معاشی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ سماج کی ترقی، ہمدردی اور مساوی مواقع سے ناپا جاتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈپارٹمنٹ آف دی پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز مستحکم کیا ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں بھی معاون آلات کی تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز اور سماعتی آلات سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا ہے۔
سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں، بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورنگی سینٹر میں آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور وہیل چیئر مینوفیکچرنگ کی تربیت دی جارہی ہے، وہیل چیئر مینوفیکچرنگ اور ہنر مند تربیت سندھ حکومت کا بڑا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے حکومتی ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ سختی سے نافذ ہے، صرف پالیسیاں کافی نہیں، ثقافتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی نوجوان اسپورٹس، کاروبار اور ٹیکنالوجی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، خصوصی اولمپکس میں بھی ہمارے نوجوانوں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ
پڑھیں:
نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلیے خصوصی سہولیات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں موجود نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاری ہیں۔
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن پر نادرا کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی معذوری کا سامنا کر رہا ہو شناخت سے محروم نہ رہے۔
نادرا نے بیان میں کہا کہ ادارے کی جانب سے افراد باہم معذوری کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ ہوتا ہے، اب تک مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ جاری کر چکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دفاتر کیلیے افراد باہم معذوری ہیلپ لائن پر کال کر کے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں، انہیں وہاں وہیل چیئر فراہم کی جاتی ہے اور ان کی پراسیسنگ ایگزیکٹو کیٹیگری میں قطار کے بغیر کی جاتی ہے۔
’معزور افراد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اور ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنی معذوری کا اندراج کرا سکتے ہیں۔‘
خصوصی سہولیات:
ایگزیکٹو کیٹیگری پراسیسنگ
نادرا دفاتر میں وہیل چیئر کی فراہمی
خصوصی ٹوکن پر بغیر قطار اور ترجیحی خدمات
ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے نادرا سینٹر پر اپائنٹمنٹ
خصوصی شناختی کارڈ کا اجرا
پہلی بار بلا معاوضہ اور تاحیات میعاد کے ساتھ شناختی کارڈ
مخصوص نشان کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد قومی شناختی کارڈ کا اجرا
معذوری کا اندراج
اپائنٹمنٹ کی سہولت