اسلام آباد میں لگاتار دوسرے دن حادثہ، ایک اور ویگو ڈالہ موٹرسائیکل سواروں پرچڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد کے سرینا چوک میں ویگو ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تلاشی کے دوران گاڑی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کا لائسنس ڈرائیور کے پاس نہیں تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر کا ڈرائیور ہے۔
اسلام آباد کے سرینا چوک میں ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی، گاڑی سے اسلحہ بھی نکلا، جس کا ڈرائیور لائسنس پیش نہ کر سکا، بتایا جا رہا ہے ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر کا ہے۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 3, 2025
صارفین اس واقعہ پر شدید ردعمل دیتے نظر آئے۔ رانا عمران نے لکھا کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے۔
یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے https://t.co/25JlaEMw3j
— Rana Imran (@r_imran786) December 3, 2025
ایک صارف نے کہا کہ پاکستان سے باہر مزدوری کے لیے جانے والوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کے لیے ضروری نہیں۔ اگر آپ طاقتور ہیں، پیسے والے ہیں یا آپ کے تعلقات ہیں تو بے فکر ہو کر دوسروں پر گاڑی چڑھا دیں۔
پاکستان سے باہر مزدوری کے لیے جانے والوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کے لیے ضروری نہیں۔
اگر آپ کوئی طاقتور چیز ہیں، پیسے والے ہیں یا اوپر تعلقات ہیں تو بے فکر ہو کر کیڑوں مکوڑوں پر گاڑی چڑھا دیں۔ https://t.co/fJn0qzoTw9
— Mithu مِٹھو (@90_mithu) December 3, 2025
پری زاد نامی صارف نے کہا کہ آپ گٹر میں گر جائیں یا نشے میں دھت رئیس زادے گاڑیوں تلے کچل دیں اس ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟
لاوارث ہیں پاکستانی؟
گٹر میں گر جائیں، نشے میں دھت رئیس زادے انہیں گاڑیوں تلے کچل دیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟ https://t.co/OT4EvGD73A
— پری زاد (@Parizaad_reborn) December 3, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے ابوذر کی مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر V8 چلانے سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرینہ چوک گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ویڈیو وائرل ویگو ڈالا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرینہ چوک گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ویڈیو وائرل اسلام آباد پر گاڑی کے لیے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔