ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ابوظہبی:ابوظہبی ٹی10 لیگ میں ناردرن واریئرز نے شاندار بیٹنگ اور بہترین بولنگ کے امتزاج سے یو اے ای بُلز کو 35 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کامیابی میں مرکزی کردار نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹر کولن منرو کا تھا جنہوں نے 35 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مخالف ٹیم کے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا۔ناردرن واریئرز نے یو اے ای بُلز کو 138 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں یو اے ای بُلز بیٹنگ کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہے۔عظمت اللہ عمرزئی، شاہنواز دھانی اور شاہد بھٹہ نے دو، دو شکار کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو ایک لمحے کے لیے بھی سنبھلنے نہ دیا۔ فل سالٹ، روومن پاول اور ٹام مورز جیسے بیٹرز بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 103 رنز تک محدود رہی۔دوسرے میچ میں آسپن اسٹیلینز نے شاندار بیٹنگ اور متوازن بولنگ کے ذریعے ڈیولکن گلیڈی ایٹرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹیلینز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 134رنزبنائے۔رحمان اللہ گرباز نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا، جبکہ آخر میں شیرفین ردرفورڈ(48 ناٹ آؤٹ) اور بین کٹنگ (15 ناٹ آؤٹ) نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز جوڑ کر اسکور کو مشکل بنا دیا۔ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی اننگز کبھی بھی مکمل طور پر رفتار نہ پکڑ سکی۔ نکولس پوران اور آندرے رسل نے مختصر مزاحمت دکھائی مگر وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے رن ریٹ کو مزید مشکل بنا دیا۔حفیظ الرحمان نے 13 رنز کے عوض 2 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹائمل ملز سمیت دیگر بولرز نے بھی نپی تلی لائن و لینتھ سے بیٹرز کو باندھے رکھا۔ گلیڈی ایٹرز 101/6 تک ہی پہنچ سکے اور اسٹیلینز نے شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیا عالمی ریکارڈ: سلمان علی آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 ٹرائی سیریز میں پاکستان کی 69 رنز کی فتح کے دوران ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید
انہوں نے ایک ہی کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیل کر راہول ڈریوڈ، محمد یوسف اور ایم ایس دھونی جیسے عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سال 2025 میں اب تک پاکستان 54 بین الاقوامی میچ کھیل چکا ہے جو اس سال کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ویسٹ انڈیز 45 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حیران کن طور پر سلمان علی آغا واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کے ان تمام 54 میچوں میں شرکت کی۔
یہ تعداد پاکستان کے اس ریکارڈ کے برابر بھی ہے جو پہلی بار سنہ 2013 میں قائم ہوا تھا۔
مزید پڑھیے: شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا
سلمان علی آغا نے 54 میچ کھیل کر وہ ریکارڈ توڑ دیا جو 53 میچوں کے ساتھ ڈریوڈ (1999)، یوسف (2000) اور دھونی (2007) کے پاس مشترکہ طور پر موجود تھا۔
ایک سال میں 50 سے زائد میچ کھیلنا انتہائی نایاب کارنامہ ہے۔ سب سے پہلے یہ سنگ میل سچن ٹنڈولکر نے سنہ 1997 میں عبور کیا تھا جبکہ حالیہ برسوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے سنہ 2023 میں 51 میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کھلاڑیسلمان علی آغا (پاکستان) 54 میچ، 2025
راہول ڈریوڈ (بھارت) 53 میچ، 1999
محمد یوسف (پاکستان) 53 میچ، 2000
ایم ایس دھونی (بھارت/ایشیا الیون) 53 میچ، 2007
لانس کلوزنر (جنوبی افریقہ) 52 میچ، 2000
پال کولنگ ووڈ (انگلینڈ) 52 میچ، 2007
اینجلو میتھیوز (سری لنکا) 52 میچ، 2014
سچن ٹنڈولکر (بھارت) 51 میچ، 1997
ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ) 51 میچ، 2023
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلمان علی آغا سلمان علی آغا کا نیا عالمی ریکارڈ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا