سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا 26 سالہ ریکارڈ پاش پاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے کرکٹ کی عالمی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے 26 سال پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے، جس کی بدولت وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ فعال کرکٹر بن گئے۔
یہ تاریخی ریکارڈ سلمان علی آغا نے اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ کھیل کر حاصل کیا۔
انہوں نے 2025 کے دوران 54 انٹرنیشنل میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل راہول ڈریوڈ نے 1999 میں مجموعی طور پر 53 انٹرنیشنل میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
یہ کامیابی نہ صرف سلمان علی آغا کی محنت اور فٹنس کی عکاس ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو سال بھر مسلسل کارکردگی اور مستقل مزاجی کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل میچز کھیل سلمان علی آغا نے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔