اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 8 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی، اوگرانے فیصلہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، سوئی گیس کمپنیوں نے قیمت میں 28.62 فیصد تک اضافہ مانگا تھا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد اورسوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 3 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے تحت فیصلہ کیا، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت 1804.
مزید بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی نےگیس کی قیمت میں 22فیصد اضافے اورسوئی ناردرن نے28.62 فیصد گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
اوگرا اعلامیہ کے مطابق گیس کمپنیوں کے اخراجات اور آمدن کو بہتر بنا کر طلب کا از سر نو تعین کیا گیا، پی ایل ایل کے مؤخر شدہ کارگو کا اثر صارفین کے فائدے میں شامل کیا گیا۔
اوگرا نے کابینہ فیصلے کے مطابق ایس این جی پی ایل کے 13 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے اور ایس ایس جی سی ایل کے 47 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ روپے ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ کیٹیگری وار گیس قیمتوں کے لیے وفاقی حکومت سے مشاورت طلب کی گئی ہے،نئی قیمتوں کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا،اس وقت تک موجودہ کیٹیگری وار گیس قیمتیں برقرار رہیں گی
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیس کی قیمتوں میں اوسطا گیس کی قیمت کی منظوری کے مطابق کے لیے ایل کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ان کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں آپ نے موجود رہنا ہے۔عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم