پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ان کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں آپ نے موجود رہنا ہے۔عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔