WE News:
2026-06-02@22:34:44 GMT

ضمنی انتخابات شفاف، کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، طلال چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

ضمنی انتخابات شفاف، کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، طلال چوہدری

ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی یا بےقاعدگی ہوئی تو واضح کریں، اور جو اپنے حلقے (ہری پور) میں جیت نہ سکے وہ لاہور یا کسی اور جگہ کیا جیت سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ لوگ نعروں پر نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، اور ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت اور کام کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سوچنا بھی مشکل ہے، تاہم اگر وہ اپنے حلقے گئے بھی ہوں تو کسی کے غم یا خوشی کے موقع پر گئے ہوں گے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ کسی پر زور زبردستی یا کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر سارا پروپیگنڈا ن لیگ کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والوں کے لیے ضابطہ اخلاق کا مکمل خیال رکھا گیا اور انتخابی عمل شفاف رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات انتخابات میں طلال چوہدری

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے