تحریک انصاف کی رہنما نے الزام لگایا کہ پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت  رہے تھے۔ عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیاکہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو  آخری نمبر پر آئے گی۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم، عوام نے بائیکاٹ کیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھاکہ (ن) لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، جس سے واضح ہو گیا کہ عوام نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے، صرف ن لیگ کے ذاتی ملازمین نے ووٹ ڈالے ہیں۔ عالیہ حمزہ نے الزام لگایا کہ پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت  رہے تھے۔ عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیاکہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرا لیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ نے سے جیت

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن