ٹینس الوداع،اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اعصام الحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد اعصام الحق

پڑھیں:

کوئی بھی بین الاقوامی طاقت حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتی، صیہونی وزیر

اپنے ایک بیان میں زئیو ایلکن کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے تجربے نے ثابت کیا کہ اس مقصد کو حاصل کرنا نہ تو اسرائیلی فوج کیلیے ممکن ہے اور نہ ہی غیر ملکی امن دستوں کیلیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں یروشلم امور کے وزیر اور صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ کے رکن "زئیو ایلکن" نے اعتراف کیا کہ بین الاقوامی امن فورس کے ذریعے حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجویز زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں سیاسی حلقوں میں زیر بحث آنے والا کوئی بھی بین الاقوامی منصوبہ، حماس کی فوجی صلاحیتوں یا غزہ پٹی میں جنگ کے پیچیدہ ماحول کی درست تشخیص پر مبنی نہیں۔ زئیو ایلکن نے حماس کو غیر مسلح کرنے کے خیال کو حقیقت سے دور قرار دیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ کے تجربے نے ثابت کیا کہ اس مقصد کو حاصل کرنا نہ تو اسرائیلی فوج کے لیے ممکن ہے اور نہ ہی غیر ملکی امن دستوں کے لیے۔ واضح رہے کہ مذکورہ وزیر کا یہ موقف اس تناظر میں سامنے آیا جب صیہونی رژیم نے غزہ پر حملہ کرتے وقت دعویٰ کیا تھا کہ وہ حماس کو غیر مسلح اور اس تحریک کی عسکری صلاحیت کو تباہ کر دیں گے، لیکن زمینی حقائق اور اپنے اہداف کے حصول میں صیہونیوں کی مسلسل ناکامیوں نے، اب اسرائیلی عہدیداروں کو بھی حقیقت قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی پی چیلنجر ٹینس: پاکستان کے محمد شعیب کو شکست
  • کراچی کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، امین الحق
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • دنیا میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں‘ کسی قاتل کو نوبل انعام کیلیے نامزد نہ کیا جائے‘ سراج الحق
  • نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے تحت لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • کوئی بھی بین الاقوامی طاقت حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتی، صیہونی وزیر
  • موجودہ ورلڈ آرڈر اور کمزور بین الاقوامی قانونی نظام
  • میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل
  • اپنے فلمی کیریئر میں اتنا نہیں کمایا ہوگا جتنا پیسا یوٹیوب سے ملا؛ فرح خان