2025-11-24@20:30:25 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«بیوٹی سیلون»:
اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی پر مبنیہ تشدد اور بال کاٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو مختلف مقامات چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مزید 2...
اسکرین گریب سوشل میڈیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوئی بھیر کے علاقے میں بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر سیلون کے مالکان اور با اثر افراد نے تشدد کیا، لڑکی کے بال کاٹ دیے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ ایس ایس پی نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
برازیل (ویب ڈیسک) حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مفرور گھوڑی اچانک ایک بیوٹی سیلون میں داخل ہو گئی، جس سے وہاں موجود خواتین اور عملہ گھبراہٹ کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 نومبر کو برازیل کے شہر ٹریسینا کے علاقے موکامبینو میں پیش آیا، جہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک سرمئی گھوڑی سکون سے سیلون میں داخل ہوتی ہے جسے دیکھتے ہی خواتین چیختی ہوئی ادھر اُدھر بھاگنے لگتی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر گھوڑی اندر آ کر ایک بڑے آئینے کے سامنے رک گئی اور کچھ دیر تک اپنی ہی شکل کو گھورتی رہی۔ سیلون کے عملے کے 2 افراد نے اسے باہر...
کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں بیوٹی سیلون میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 8 خواتین بے ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو کے قریب بیوٹی سیلون میں خواتین کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پہنچ گئی اور ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ واقعہ جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایس ایچ او کے مطابق بے ہوش 8 خواتین میں 5 خواتین بیوٹی سیلون کی ملازمین ہیں جبکہ دیگر 3 خواتین بیوٹی سروسز کے لیے آئی تھیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بے ہوش خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے...
کابل میں طالبان حکام نے خواتین کے گھروں میں چھپ کر چلائے جانے والے بیوٹی پارلرز کو بھی بند کروانا شروع کردیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے کارندوں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر درجنوں گھریلو بیوٹی سیلون بند کروائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان اہلکاروں نے نہ صرف بیوٹی پارلرز کا سامان ضبط کیا ہے، بلکہ گھر والوں سے کام بند کرنے کے معاہدوں پر دستخط بھی کروائے ہیں۔ کارروائی کے دوران خواتین کے موبائل فونز بھی چیک کیے گئے۔ جبکہ طالبان نے ان خواتین کو دوبارہ کام شروع کرنے پر گرفتاری اور عدالت میں پیشی کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال طالبان حکومت نے تمام بیوٹی پارلرز بند...
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون عینی جنہوں نے بلتستان میں پہلا بیوٹی سیلون کھولا، اب وہ ’گل خاتون‘ فیشن برانڈ کی بانی بن گئی ہیں۔ معاشرے میں رکاوٹوں کے باوجود بلتستان کا پہلا بیوٹی سیلون چلانے والی خاتون نے سینکڑوں خواتین کو ہنر سکھا کر بااختیار بنایا، اور اب ’گل خاتون‘ کے نام سے فیشن برانڈ بھی متعارف کرا دیا۔ روایتی اور قدامت پسند معاشرے میں کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوتا، مگر اسکردو سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون عینی نے یہ کر دکھایا۔ وہ بلتستان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بیوٹی پارلر کا کاروبار نہ صرف شروع کیا بلکہ اسے کامیابی کی مثال بنا دیا۔ شروع میں انہیں شدید مخالفت اور...
سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ” کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ سرکاری بیان کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم...
فوٹو فائل عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کےلیے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، کہتے ہیں عید پر اچھا نظر آنے کےلیے ہیئر کٹ اور فیشل ضروری ہے۔ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔ادھر ملتان اور رحیم یار...
