بیوٹی انفلوئنسر ٹک ٹاک لائیو کے دوران قتل کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ” کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔
سرکاری بیان کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں اور کہہ رہی تھیں "وہ آ رہے ہیں”۔
A post shared by AfroGist Unlocked (@afrogistunlocked)
اس کے فوراً بعد آواز آئی "ہی ویلے؟” جس پر انہوں نے جواب دیا "ہاں” اور لائیو اسٹریم کی آواز بند کر دی۔ چند لمحوں بعد فائرنگ ہوئی اور ایک خاتون نے لائیو اسٹریمنگ بند کردی۔
یاد رہے کہ بیوٹی انفلوئنسر ویلےریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 200,000 فالوورز تھے۔ انہوں نے اسی دن بتایا تھا کہ ایک شخص قیمتی تحفہ دینے کے بہانے سیلون آیا تھا، جس سے وہ پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف تشدد اور فیما سائیڈ کی شرح خطے میں بلند ترین سطح پر ہے جو اب خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
میانوالی: کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
—فائل فوٹومیانوالی میں ہرنولی موڑ پیپلاں کے جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔